197

ایبٹ آباد میں ایک اور بچی جنسی بھیڑیوں کی بھینٹ چڑھ گئی

ایبٹ آباد میں ایک اور بچی جنسی بھیڑیوں کی بھینٹ چڑھ گئی

ایبٹ آباد (وقا ص باکسر بیورو چیف)ایبٹ آباد میں ایک اور بچی جنسی بھیڑیوں کی بھینٹ چڑھ گئی. اکھڑیلا میں آٹھ سالہ بچی کوجنسی زیادتی کے دوران منہ پرہاتھ رکھ کرقتل کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ گاؤں اکھڑیلا کا رہائشی نیاز نامی شخص نواں شہر میں رہائش پذیر ہے۔




ہر اتوار کے روز وہ اپنے بچوں کو گھمانے کیلئے اپنے گاؤں اکھڑیلا لے جاتا تھا۔ اتوار کے روز بھی وہ حسب سابق اپنے بچوں کو سیروتفریح کیلئے گاؤں لیکر گیا۔ جہاں شام تین بجے اس کی آٹھ سالہ بیٹی کشف غائب ہوگئی۔ چھ گھنٹے تک بچی کو تلاش کیاجاتا رہا۔ لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔ تاہم جب بچی کا والد تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کرانے پہنچا تواسی وقت گاؤں سے کال آئی کہ




کشف نیم مردہ حالت میں ویرانے سے ملی ہے۔ بچی کی لاش کے بارے میں تھانہ نواں شہر کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے بچی کی لاش کو قبضے میں لیکر پورسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچی کا پورسٹمارٹم کیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے اس کیساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔




جنسی زیادتی کے دوران بچی کی موت واقع ہوگئی۔ تھانہ نواں شہر میں کشف کیساتھ زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ جبکہ پولیس ملزمان کوتلاش کر رہی ہے,عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جرم کے مرتکب لوگوں کو چوکوں میں سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں