72

ایبٹ أباد تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ایوبیہ کے جنگل سے ہنگوکے رہائشی کی نعش برأمد

ایبٹ أباد تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ایوبیہ کے جنگل سے ہنگوکے رہائشی کی نعش برأمد

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیورو چیف )ایبٹ أباد تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ایوبیہ کے جنگل سے ہنگوکے رہائشی کی نعش برأمد نوجوان کوپھندا لگاکربھاری پتھروں کے وار سےقتل کیا گیا مقدمہ درج ملزم فرار نعش ہسبتال منتقل اس ضمن میں تھانہ ڈونگاگلی انسپکٹر عارف خان تنولی نے صحافیوں کو بتایا کہ

گزشتہ روز ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ ایوبیہ کے جنگل میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ اور نعش کوقبضے میں لیکر شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو روانہ کردی نعش کی شناخت حکمان ولد فدا محمد ساکنہ ٹن ہنگو سے ہوئی نوجوان کو پہلے پھندا لگایا گیا اور بعد میں پتھروں کے وار سے اسے قتل کردیا گیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے

خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے اور مقتول کے ورثاہ کو بھی اطلاع کردی گئ ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے أئیں گے انہوں نے کہا کہ قتل چھپ نہیں سکتا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں