کمانڈر ایلیٹ فورس ہزارہ جاوید اقبال خان کا ہری پور میں ایلیٹ فورس کے دربارمیں شرکت
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیورو چیف )کمانڈر ایلیٹ فورس ہزارہ جاوید اقبال خان کا ہری پور میں ایلیٹ فورس کے دربارمیں شرکت تفصیلات کے مطابق کمانڈر ایلیٹ فورس ھزارہ ایس ایس پی ایلیٹ فورس جاوید اقبال خان پی ایس پی نے ہری پو سنٹرل جیل میں ایلیٹ فورس کے دربار سے خطاب کیا۔ سنٹرل جیل آمد پر ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی درباد میں ایکٹنگ ڈی ایس پی ایلیٹ فورس ہری پور شاد محمد خان پلاٹون یونٹ کمانڈرز اور جوانوں نے بھرہور شرکت کی۔
جناب ایس ایس پی ایلیٹ فورس نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس پولیس میں فرنٹ لائن فورس ہے میں بحثیت کمانڈر ایلیٹ فورس فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں ایک ایسی فورس کا کمانڈر ہوں جسکی لازوال قربانیوں کی بدولت خیبر پختونخواہ امن کا گہوارہ بنا۔
وطن عزیز میں امن قائم کرنے کی خاطر دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور آرآر ایف خیبر پختونخواہ کا کردار قابل تعریف ہے۔
کمانڈر ایلیٹ فورس نے کہا کہ ایلیٹ فورس ایک ڈسپلن فورس ہے ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا دربار کے علاوہ بھی اگر کسی کو کسی بھی قسم کا کوئی مسلہ ہو وہ میرے دفتر آکے بتا سکتا ہے
فوری طور پر بھر پور ریلیف دینے کی کوشش کریں گہ مگر دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت یا غیر ڈسپلن حرکت برداشت نہیں کی جائگی۔کمانڈر ایلیٹ فورس نے فرداً فرداً جوانوں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا جوانوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کئ۔کمانڈر ایلٹ فورس نے جوانوں سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائ یوں تقریب اختتام پزیر ہوئی۔