ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا کاکول امام بارگاہ کا دورہ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا کاکول امام بارگاہ کا دورہ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز کاکول امام بارگاہ کو دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی
میرپور الطاف حسین، ایس ایچ او میرپور انسپکٹر عبد الغفور خان، انچارج سکیورٹی برانچ افسر خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے وزٹ کے دوران ضلع پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے منتظمین کاکول امام بارگاہ سے ملاقات کی بھی اور سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی
اس دوران ضلعی پولیس سربراہ نے جلوس کے راستوں کے حوالے سے تمام راہداریوں کا جائزہ لیا اس دوران راستے میں آنے والے گھروں اور پلاٹس کے حوالے سے معلومات لی اور ایس ایچ او میرپور کو جلوس کے راستے میں آنے والے گھروں، راہداریوں، دوکانات اور دیگر علاقوں کا بم
ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے ذریعے سرچ کرنے کی ہدایت دی جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والے بجلی کے پولوں اور ٹرانسفارمر ز کی چیکنگ اور راستے سے بجلی کی تاروں کو دور کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ افسران کو جلوس کے دوران
فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔ جبکہ ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز قمر حیات خان نے حویلیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔