71

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کمشنرفیڈرل ریونیو

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کمشنرفیڈرل ریونیو

ایبٹ أباد (فرح ستی سٹی رپورٹر )کمشنرفیڈرل ریونیو بورڈ زون ٹو معین الدین اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی مہلت ختم ہونے کے بعد گوشوارے جمع نہ کرنے پر 40 ہزار کا جرمانہ اور چھاپے مارے جائیں گے ،30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد ڈاکٹرز ،ہاسپٹل، رئیل اسٹیٹ، پلازہ مالکان ،نجی تعلیمی اداروں کا آڈٹ کریں گے




ایک کنال گھر ،ایک ہزار سی سی گاڑی رکھنے والوں ،اور سالانہ 4 لاکھ تنخواہیں لینے اور کمرشل 5 لاکھ کا بل دینے والوں کو گوشوارے جمع کرانے ہونگے ،بے نامی اکاونٹ اور بےنامی جائیدادوں کا بھی ریکارڈ بھی طلب کیا ہوا ہے کروڑوں کی ٹرانزیکشن کرنے والے 22 سو افراد کو نوٹسز جاری کر چکے ہیں




،ایف بی آر ایبٹ آباد کا دفتر شہریوں کی سہولت کے لئے سرکاری چھٹی کے روز بھی کھلا ہوگا ،وہ یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے،ان کا کہنا تھا حکومت کی پالیسی کے مطابق شہریوں کو زمہ دار بنانے کے لئے گزشتہ سال کی نسبت 6 ہزار ساتھ سو این ٹی این جاری کرچکے ہیں




جس کے گزشتہ سال اعداد 1450 تھے ،سیلز ٹیکس فائلر گزشتہ سال 16 تھے نئے 212 رجسڑڈ ہوچکے ہیں اور گوشوارے15 سو سے بڑھ کے 6 ہزار پانچ سو تک جمع ہوئے ہیں۔کمشنر ایف بی آر معین الدین اسماعیل کا کہنا تھا بجٹ کے ٹارگٹ کو پورا کر رہے ہیں تنخواہیں لینے والوں کو آسان ایک صفحہ کے پیج کی ریٹرن جمع کرانے کے لئے مختلف اداروں کے ملازمین کو ٹریننگ دی گئی ہے




،کامرس، لاء ،گریجویشن ،اور ایم بی اے کرنے والے طلباء کو ٹریننگ دی جارہی ہے ،اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھی انکے ملازمین کو گوشوارے بھرنے کی ٹریننگ دینے کی آفر کی ہے تاکہ اساتذہ کو ایف بی آر کے دفاتر کے بجائے ادھر ہی سہولت میسر ہو ،انہوں نے کہا ہے




کہ ایبٹ آباد میں 22 سو افراد کو بینک ٹرانزیکشن اور مختلف دیگر محکموں کے ریکارڈ سے 21 ہزار افراد کو ٹیکس چوری کرنے پر نوٹسز جاری کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ این ٹی این نہ رکھنے والوں کوجائیداد ،




گاڑیوں کی خریدوفروخت میں دگنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 30 ستمبر سے قبل اپنا ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں زمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہوگا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں