ایبٹ أباد تھانہ شیروان کی حدود جبی میں معمولی تنازعے پردوگروپوں میں تصادم
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد تھانہ شیروان کی حدود جبی میں معمولی تنازعے پردوگروپوں میں تصادم سرعام گولیاں چل گئیں خاتون سمیت نوجوان جاں بحق فائرنگ کی زدمیں أکرچودہ سالہ بچی شدید زخمی جوابی کاروائی مقدمات درج اس ضمن میں پولیس زرائع نےصحافیوں کوبتایا
کہ گزشتہ روز تھانہ شیروان کی حدود جبی میں معمولی توں تکرارپرملزمان طیب ولددلبر۔عطاہ الرحمان ولد دلبرعلی خان ولدخانیزمان اورنورزمان ولدخانیزمان نے فائرنگ کرکے سترسالہ خاتون زیتون بی بی اوراسکاقریبی رشتہ دار 20 سالہ عقیل ولدمانا خان کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی
زدمیں أکرچودہ سالہ بچی ارج بی بی شدیدزخمی ہوگئی جبکہ جوابی کاروائی میں ملزمان عطاالرحمان بھی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں کوقبضے میں لیکرپوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوہسبتال منتقل کردی
اورزخمیوں کوبھی ہسبتال ریفرکردیا پولیس نے دونوں جانب سے مقدمات درج کرکے تفشیش کا أغاز شروع کردیا دوسری جانب سے مدعی عطاہ الرحمان ولددلبر خان نے ولی الرحمان زاکر بلال ولدصوبہ خان اور وسیم پر دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کروا دیا