پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا اسلام آباد دھرنا دمادم مست قلندر 103

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا اسلام آباد دھرنا دمادم مست قلندر

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا اسلام آباد دھرنا دمادم مست قلندر

آج کاانتخاب۔شاہ باباحبیب عارف کیساتھ
تحریر۔۔۔۔۔حمایت اللہ مایار
پی ڈی ایم مُلتان جلسہ نے تحریک کی کامیابی کی راہ ہموار کرلی ہے ، لاہور جلسہ تحریک کو پاکستان کے گلی گلی کوچہ کوچہ کو پہنچا کر آخرکار اسلام آباد دھرنا پی ٹی آئی حکومت کی خاتمہ کا نوید سنائے گی پاکستان ڈیموریٹک موومنٹ نے جس کامیابی سے حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھایا ، عوام کی بھر پور حمایت اور ہمدردی حاصل کیں ، آپس میں متحد ہوکر حکومتی مخالفانہ پروپیگنڈوں کو شکست دی ،میثاق جمہوریت کے بارہ نکات کو عوامی اُمنگوں اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھ کر تفصیلی میثاق جمہوریت کیلئے بطور بُنیاد وضع کئے ۔ یہ نکات پاکستان کے آئین 1973 کی عملی نفاذ کو یقینی بناتی ہے جسکی بدولت پاکستان ایک مضبوط وفاقی پارلیمانی جمہوری ریاست کے طور پر دُنیا کے نقشہ پر اُبھرے گی ۔ جس میں تمام ادارے آئینی دائرہ میں رہ کر اپنی اپنی زمہ داریاں نبھائے گی اور پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی ۔
پی ڈی ایم قائدین نے جس بہترین حکمت عملی کے ساتھ تحریک کو آگے بڑھایا اور اسکے برعکس حکومتی زمہ داروں نے حسب معمول روایتی جھوٹی پروپیگنڈوں کا سہارا لے رہی ہے ، پی ڈی ایم کی کامیابی کا سبب بن رہی ہے ۔ حکومتی پروپیگنڈہ اور رُکاؤٹوں کے باوجود گوجرانوالہ ، کرا چی ، کوئٹہ، پشاور اور ملتان جلسوں میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اپوزیشن بیانیہ کی مقبولیت اور حکومتی غیر مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ۔ مُلتان جلسہ کو روکنے اور ناکام بنانے کیلئے حکومت نے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے ، پی ڈی ایم رہنماؤں کی گرفتاری ، ٹرانسپورٹروں کو ٹرانسپورٹ مہیا نہ کرنے

،قاسم سٹیڈیم کو بند کرنے اور تمام حکومتی و انتظامی مشینری کو جلسہ روکنے کیلئے استعمال کرنے کے باوجود انتہائی کامیاب جلسہ کی انعقاد نے تحریک کی کامیابی کیلئے راہ ہموار کی ہے ۔ حکومت دوست میڈیا نے بھی پہلی بار پی ڈی ایم کی حکمت عملی اور حکومت مخالف تحریک کو مؤثر اور کامیاب قرار دیا ۔ اسی طرح اس جلسہ نے پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی بہت بڑا اعتماد اور بڑی طاقت دی کہ لاہور جلسہ ہر قیمت میں منعقد کرنے کا اعلانات کرتے رہے اور تحریک کی کامیابی کا نوید سناتے رہے ۔ مُلتان جلسہ پیپلز پارٹی اور خصوصی طور پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
مُلتان جلسہ حکومتی اعصاب پر اس طرح سوار رہا اور طوالت پکڑا گیا کہ اب حکومت نے لاہور جلسہ کو روکنے سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ اور جلسہ کی انعقاد کے بعد منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان بھی کیا ۔ اس واضح حکومتی اعلان کے بعد لاہور جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا جوکہ اسلام آباد دھرنا کو حکومت کی بستر گول کرنے کی غمازی کرتا ہے ۔ اور پاکستان کو پی ڈی ایم نُکات کی عملی نفاذ کیلئے سازگار ماحول مہیا کرتا ہے ۔ پاکستان میں عوام اور آئین و قانون کی حکمرانی کا وقت قریب ہے ، عوام کو ہر صورت پی ڈی ایم کی تحریک کے ساتھ رہنا اور ساتھ دینا چاہئے ۔ دیدہ نا دیدہ تمام قوتوں کو پاکستان میں جمہوری عمل میں مداخلت اور سبوتاژ کرنے سے الگ اور دستبردار ہونا پڑے گا ، ورنہ عوام کی غیص و غضب کے شکار ہونے کیلئے تیار ہو ۔
پُرامن طریقہ سے پاکستان میں غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کا انعقاد اور اقتدار عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کو منتقل ہوکر حقیقی معنوں میں عوامی حکمرانی کو یقینی بنانا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں