ہارون آباد شہر اور صحافت 107

ہارون آباد شہر اور صحافت

ہارون آباد شہر اور صحافت

حق سچ کی آواز
ہارون آباد شہر صحافت کے میدان میں بڑا زرخیز علاقہ ہے نوجوان نسل میں کئی ایک لائق فائق اعلیٰ تعلیم یافتہ صحافی خدمات انجام دے رہے ہیں نوجوان نسل کی صحافت میں ایک خوبصورت اور قابل ترین تعلیم یافتہ نام جس نے قلم کی حرمت اور طاقت کو ملحوظ خاطر رکھ کر بڑا نام کمایا ہے
خرم شہزاد ملک جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کا انتہائی باوقار شریف کاروباری گھرانے سے تعلق ہے گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی ملک محمد ارشاد کے فرزند ارجمند ہیں مظلوم اور دکھی انسانیت کے ساتھ ہمیشہ کھڑے نظر آتے ہیں اگرچہ کئی مرتبہ مظلوم کا ساتھ دینے کی سزا بھگت چکے ہیں جھوٹے مقدمات اور مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں مگر چونکہ سماجی شخصیت حاجی محمد ارشاد ملک کا خون اس نوجوان کی رگوں میں دوڑ رہا ہے اس لیے انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کبھی قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی اس لئے رکاوٹیں اس نوجوان کو سماجی خدمات سے نہیں روک سکیں

خرم شہزاد ملک بہترین جرنلسٹ اور کالم نگار ہیں کئی نیوز پیپرز کے نامہ نگار اور ایڈیٹر ہیں ہمیشہ سچ لکھتے ہیں بلیک میلنگ اور لفافہ صحافت کے سخت خلاف ہیں ہمیشہ مظلوم کی مدد کو تیار رہتے ہیں فقیر والی پریس کلب رجسٹرڈ فقیر والی کے نائب صدر اور سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے نائب صدر اور جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے میڈیا کوارڈینیٹر ڈسٹرک بہاولنگر ہیں الیکٹرانک میڈیا کے بڑے سینئر صحافی ہیں اپنے سینئرز کا احترام ان کی شخصیت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اپنے سے محبت کرنے والوں کے مشکور رہتے ہیں اور جلنے والوں کو ہمیشہ دعائیں دیتے ہیں دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیشہ ان کو صحت و سلامتی اور سچ کا ساتھ دینے کی توفیق اور زور قلم عطاء فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں