بارز الیکشن نومنتخب امیدواروں کو مبارکبادیں وکلاء کا جشن مٹھائیاں تقسیم
پنجاب بار کے الیکشن کے بعد پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن کا سلسلہ شروع ہوا جن کا باقاعدگی سے ہرسال انعقاد کیاجاتاہے وہ بھی پورے اضلاع وتحصیلوں میں ایک ہی روز نو جنوری کادن تمام بارز کے سربراہ منتخب کرنے کادن ہوتاہےلاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈویژن ڈیرہ غازیخان میں بار کے انتخابات کاجوش وخروش سے انعقاد کیا جاتا ہے امیدوار انتخابات کے روز سے دوماہ قبل اپنا انتخابی عمل شروع کردیتے ہیں وکلاء سے ملاقات انہیں اپنے منشور پر مطمئن کرنا اور وکلاء کے کھانے کےاہتمام کیاجاتاہے یی وکلاء کاالیکشن ایسا ہوتاہے
کہ انتخابات کےروز فیصلے کے بعد تمام وکلاء ایک ہوجاتےہیں اور اگلے الیکشن کی تیاری کرناشروع کردیتے ہیں ایسے ہی سال دو ہزار اکیس کےلئے 9 جنوری کو پولنگ کاروز تھا تمام بارز اپنا سربراہ منتخب کرنے لئے اپنے اپنے اضلاع تحصیلوں میں ووٹ کاسٹ کررہے تھے تمام اضلاع میں پرامن طریقے یہ جمہوری عمل اختتام پذیر ہوا پولیس کی جانب سے سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے تھے اکثر انتخابی مقامات پر ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایسے میں ڈیرہ غازیخان کے وکلاء نے اپنا ووٹ کی طاقت سے اپنے بارز کےایک سال کےلئے سربراہ منتخب کئے
اسطرح ڈیرہ غازیخان میں صدارت کے لئے دو جنرل سیکرٹری کےلئے چار اور نائب صدارت کےلئے دو دیگر نشتوں کےلئے دو دو امیدوار سامنے ائے اور اپنی بھر پور کمپیئن کے بعد کامیابی حاصل کی ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی کل 1027ووٹرز میں سے844ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا سابق صدر بار سابق ممبر پنجاب بار عارف خان گورمانی ایڈوکیٹ اور عظمت اسلام غلزائی ایڈوکیٹ آمنے سامنے تھے جبکہ نائب صدارت کے
تحریک انصاف وویمن کی جنرل سیکرٹری مسز رقیہ رمضان ایڈوکیٹ اور مشتاق احمد تنویر ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری کےلئے اعجاز احمد کلاچی ،سہیل خان لودھی،باقر حسین اکبر،قاضی منصور احمد مدمقابل تھے جن میں عظمت اسلام غلزئی ایڈوکیٹ 466 ووٹ لے کر صدر اور اعجاز احمد کلاچی ایڈوکیٹ 497 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل صدر کے امیدوار عارف خان گورمانی ایڈوکیٹ نے 372 ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر عمران لودھی 92 ، باقر حسین اکبر ایڈوکیٹ نے 75 اور قاضی منصور احمد ایڈوکیٹ نے 167ووٹ لیئے چیئر مین الیکشن بورڈ ڈیرہ غازیخان ملک محمد افضل ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا کہ نائب صدر کے عہدہ پر جنرل سیکرٹری وویمن
تحریک انصاف رقیہ رمضان نے 522ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل مشتاق احمد تنویر نے 316 ووٹ لئے لائبریری سیکرٹری کی نشست پرگلناز اختر نے 628ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل محمد خالد 168ووٹ لے سکے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسید وقاص احمد شاہ نے 427ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل ریحان الحسن سیال 394 ووٹ لے سکے کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے، پھولوں کے ہار پہنائے ، ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی اور مٹھائیاں کھلائیں نومنتخب صدر بار عظمت اسلام غلزئی نے کامیابی کےبعد ووکلاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔ وکلاء کالونی اور ہائیکورٹ بنچ کاقیام۔
جونئیر وکلاء کے مسائل حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل رہے گی۔ بار اور بنچ کا کردار مثالی ہوگا بعدازاں کامیابی پر وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر اخوندہمایوں رضا سردار دوست محمدخان کھوسہ سیدعبدالعلیم شاہ نے نومنتخب امیدواروں کوکامیابی کے پیغامات بھجوائے اسطرح تحصیل تونسہ شریف سےنمائندہ کے مطابق بار ایسوسی ایشن تونسہ کے انتخابات پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے دیگر اضلاع کی طرح پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی اور سردار مظہر ظہور خان تنگوانی ایڈووکیٹ صدر اور وسیم ملغانی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے صدر کے امیدوار مظہر ظہور تنگوانی ایڈووکیٹ نے 124 ووٹ اور مد مقابل امیدوار صدر سردار جمال خان بزدار ایڈووکیٹ نے 98 ووٹ حاصل کیئے جنرل سیکرٹری کے امیدوار سردار وسیم صادق خان ملغانی ایڈووکیٹ 114 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے
جبکہ مدمقابل امیدوار علی شیر قیصرانی ایڈووکیٹ نے 109 ووٹ لیے ہیں نائب صدر ملک غلام سرور بھٹہ ایڈووکیٹ نے 118 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی جبکہ ملک شبیر ڈونہ ایڈووکیٹ نے 98 ووٹ حاصل کیئے ہیں اسطرح ضلع مظفرگڑھ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب میں ممبر پنجاب بار کونسل جام یونس ایڈووکیٹ گروپ نے میدان مار لیا ضلع مظفر گڑھ میں بھی پولنگ بغیر وقفہ کے پانج بجے تک پرامن طریقہ سے اختتام پذیرہوئی سرادعبدالقیوم خان دستی 646 ووٹ لیکر صدر ملک شفیق ملانہ ایڈووکیٹ 509 لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے صدرات کیلے
تین امیدواروں میں عبد القیوم دستی 646 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ سردار عبدالکریم لشاری 118 ووٹ لیکر دوسرے اور شیخ حبیب الرحمن 104 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رھےجنرل سیکٹری کیلے دو امیدواروں میں ملک شفیق ملانہ 509 ووٹ لیکر پہلے اور مظہر خان دستی 326 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رھے امیدواروں کی جیت پر وکلاء کا جشن دھول کی تھاپ پر بھگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی نومنتخب صدر عبدالقیوم نے کامیابی پر وکلاء کاشکریہ ادا کیا اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اسطرح جتوئی سے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب میں بخاری لغاری اتحاد نے میدان مار لیا ملک جاوید احمد اولکھ161 ووٹ لیکر صدر اور راؤ فہیم اختر 191ووٹ لیکر جنرل سیکٹری منتخب ہوگئے نائب صدر کیلئے کامران سونترہ نے160 ووٹ لیکر میدان مار لیاجبکہ لائبریری سیکریٹری کے لئے زاہد خان
گوپانگ نے 164ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اس طرح تحصیل کوٹ ادو سے بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کے امیدوار ارشد صدیقی ایڈووکیٹ 265 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ مدمقابل امیدوار عمران محمود وقار 166ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رھے جنرل سیکرٹری کے لئے سجاد خان گشکوری ایڈوکیٹ 239ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل امیدوار اظہر خان گرمانی نے 197 ووٹ حاصل کیے کامیاب امیدواروں کے حامی وکلاء کا جشن بھنگڑے ڈالے گئے کوٹ ادو بار نے وکلاء کے مسائل حل کرانے پر محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ کو دوسری مرتبہ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کا صدر منتخب کیا نومنتخب صدر ارشد صدیقی نے خطاب کرتےہوئے دوسری بار صدر منتخب کرنے پر وکلاء کاتہ دل سے شکریہ ادا کیا
اور وکلاء کے مسائل کواپنے مسائل سمجھتے ہوئے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نےکہا سابقہ دور میں رہنے والے وکلاء کےمسائل اس سال مکمل کرلئے جائے گے بعدازاں ممبرصوبائی اسمبلی اشرف رند نےکامیابی پر ارشد صدیقی کومبارکباد بھی دی اسطرح ضلع راجن پور سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے راؤ محمد صادق ایڈوکیٹ 215ووٹ لے کر صدارت کی نشست پر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل صدور کی نشست پر عباد اللہ انجم نے 137 جبکہ چوہدری اکرم نے 82ووٹ حاصل کئے نائب صدر کی نشست پر چوہدری شاہد ٹھٹیالہ 234ووٹ کے کر کامیاب ہوئےجبکہ مدمقابل زاہد نذیر 121 اور ایوب بلیدہ 79ووٹ کے ساتھ نائب صدر کی نشست ہار گئے جواد رضا کھتران 197ووٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب انکےمدمقابل حبیب اللہ اعوان 180ووٹ اور شکیل بھٹی 58ووٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری کی نشست پر الیکشن ہار گئے
اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ریحان شیروانی 225ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ مدمقابل عابد گوپانگ 212ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اسطرح فنانس سیکرٹری کی نشست پر تنویر ساجد 284ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ رانا ناصر 150ووٹ حاصل کر سکےجنکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر جعفر کلاسرہ 257 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ مدمقابل ایاز کھوکھر 182ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ضلع راجن پور نتائج کا اعلان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سید ظفر حسین شاہ ایڈوکیٹ نے کیا جبکہ لیہ میں بھی بار کے الیکشن بھرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگئے جس میں مہر حبیب اللہ گرواں ڈسٹرکٹ بار کےصدر منتخب ہوئے نومنتخب صدر مہر حبیب اللہ نے مدمقابل امیدوار انیس ڈلو ایڈوکیٹ کو 64 ووٹوں سے شکست دی
جبکہ مہر سلیمان تھند ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہوگئے نومنتخب جنرل سیکرٹری سلیمان تھند نے مد مقابل امیدوار سبطین گشکوری کو 151 ووٹوں کے فرق سے ہرادیا جیت پر ہامیوں کا جشن. ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اسطرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرامن طریقے سے بارز کےانتخابات کاعمل مکمل ہوا ہر اضلاع میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور جشن منایا اور منتخب امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابیوں پر وکلاء برادری کاشکریہ ادا کیا اسطرح سیاسی لوگوں نے بھی اپنی وکلاء برادریوں کے امیدواروں کی حمایت پر اور کامیابی پر اپنے اپنے مبارکباد کے پیغامات اور سوشم میڈیا پر پیغامات بھجوائے