Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہیدان وطن کو سلام

شہیدان وطن کو سلام

شہیدان وطن کو سلام

شہیدان وطن کو سلام

تحریر: ثناء فاطمہ وڑائچ

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نہ مال غینمت نہ کشور کشائی پاکستان کی بہت سی عوام ایسی ہے جو اپنے ہی ملک کے محفاظوں کے خلاف بولتے ہیں ان کا صرف ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ افواج پاکستان کرتی ہی کیا ہے پورے ملک کا 80 فیصد بجٹ تو صرف فوج ہی کھا جاتی ہے ہمارے ادا کیے گئے ٹیکسوں اور ہمارے پیسوں پر عیاشی کرتی ہے۔ چلو میں بتاتی ہوں کہ افواج پاکستان کیا کرتی ہے 1965 کی جنگ میں جب یہ ملک دشمنوں کے حصار میں تھا تو یہی افواج پاکستان اپنے جسموں پہ بم باندھ کر دشمنوں کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئی اس فوج نے دشمن کے پرخچے اڑا دئیے

اور میدان چھوڑ کے بھاگنے پہ مجبور کر دیا ملک میں بم بلاسٹ ہو جائے تو امداد کرنے کے لیے یہی فوج پہلے پہنچتی زلزلے آئیں یا سیلاب امدادی سامان لے کر فوج نکلتی نام نہاد سیاست دانوں اور دولت کے پجاریوں کے جلسوں میں یہی فوج محفاظوں کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہی نہیں ہم اس وطن میں سکون سے رہ رہے ہیں، یہ بھی اس فوج کی مرہون منت ہے۔ راتوں کو سکون سے سو جاتے کیونکہ ہمارے محفاظ اس دھرتی ماں کے رکھوالے راتوں کو جاگ کر سرحدوں کی حفاظت کرتے اپنی قوم کے سکون کی خاطر دشمن کی گولیوں کا آئے دن سامنا کرتے ہیں یہ جوان۔
زرا سوچیں یہ فوج نا ہوتی تو ہمارا حال بھی فلسطین کے جیسا ہوتا کشمیر کے جیسا ہوتا کہ کوئی بھی آتا اور ہمیں نشانہ بنا کر چلا جاتا۔ رہی بات 80 فیصد بجٹ کھانے کی تو آؤ دیکھو زرا اک نوجوان شادی کے دن شہید ہو جاتا ہے کوئی شادی کے دو چار دن بعد شہید ہو جاتا ہے کسی ماں کا اک ہی بیٹا ہے اور وہ بھی دھرتی ماں کی آن کی خاطر شہید ہو جاتا ہے کتنے معصوم بچوں کے سروں سے باپ کا سایہ اٹھ جاتا ہے کتنے ہی بہنیں اپنے

بھائیوں کو کھو بیٹھتی کتنی ہی لڑکیاں اپنے سہاگ اس وطن پہ قربان کر دیتی ہیں کتنا کٹھن لمحہ ہوتا ہے نا جب کوئی ماں باپ اپنے جواں بیٹے کا لاشہ دیکھتے اور یہ سب وہ اپنی قوم کے مستقبل کے لیے کرتے ہیں۔ دشمنوں کا مقابلہ کرتے کرتے جام شہادت نوش کر جاتے ہیں تاکہ ہم محفوظ رہیں ہمارے بچے بڑے جوان مرد و عورت دشمن کے شر سے محفوظ رہیں یہ وطن سلامت ہے تو ان فوجی جوانوں کی قربانیوں سے سلامت ہیں جو خود شہید ہو کر اس وطن کی آن کو سلامت رکھ گئے ہم ان کے مقروض ہیں جو اس دھرتی کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ڈٹ کر لڑے۔
اللہ پاک اس وطن کی خاطر شہید ہونے والے تمام فوجی جوانوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان کی قربانی کو قبول کرے اور تمام محفاظان وطن کو اپنی امان میں رکھے۔آئیں ملکر اب عہد کریں کہ ہم وہ ہاتھ توڑ ڈالیں گئے وہ زبان کاٹ ڈالیں گئے جو ہمارے محفاظوں کے خلاف بولے گی۔میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کی وجہ سے یہ وطن سلامت ہیں جن کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں۔ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں سلام فخر پاکستان سلام افواج پاکستان

Exit mobile version