تنقید 245

تنقید

تنقید

تحریر . سعید احمد بھٹی
آج کل ہر کوئی ایک دوسرے پر تنقید کرتا نظر آتا ہے , کیونکہ یہ موجودہ معاشرے میں ایک رجحان سا بن گیا ہے . لوگ اپنی اصلاح کے بجائے دوسروں پر تنقید کرکے فخر محسوس کرتے ہیں , کسی بھی معاشرہ کی درستی کے لئے تنقید نہیں بلکہ عملی اور جامع اقدامات ضروری ہوتے ہیں اور علمی وجامع اقدامات کے لئے اشد ضرورت ہوتی ہے. کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ کسی کو خوشی دینا بہت مشکل کام ہے , معاشرے میں موجود تنقیدی عناصر کی تعداد کہیں زیادہ ہے

جو ماحول کو بری طرح متاثر کررہے ہیں اور ان منفی سوچوں کے حامل انسام معاشرے کی تنزلی کا سبب بھی بن رہے ہیں , لہٰذا ہم سب کو خود اپنی اصلاح کرتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے. معاشرے کے تنقیدی عناصر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ترقی و کامیابی کی راہ پرگامزن رہنا چاہیے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں