کیا مغل حکمرانوں نے بھارت میں دین اسلام کو پھیلایا تھا؟ 316

غلاظت بھرا گائے کا پیشاب امرت کیسے ہوسکتا ہے؟

غلاظت بھرا گائے کا پیشاب امرت کیسے ہوسکتا ہے؟

نقاش نائطی
۔ +966504960485

گائے کے پیشاب کی بے شمار فائدے بابا رام دیو
https://youtu.be/tmiyBSGN3aA

گائے کے ہیشاب کی حقیقت دھرو راٹھی
https://youtu.be/rjMbE9flUhQ

ہم گائے کا پیشاب ہیتے ہیں
https://youtu.be/tkOsgXHUGs0

گائے کے پیشاب سے انسانی جسم کی اندرونی غلاظت صاف کرنے کی حقیقت

دس بارہ سال قبل تک سائیکل پر جنگل جنگل گھوم کے جڑی بوٹی جمع کرنے والے، 2014 پہلے تک نیشنل ٹی وی پر یوگا سکھاتے سکھاتے اور لائیو ٹی وی پر اپنی خالی توند کو اندر کی طرف کھینچ کر بغیر تونڈ کے اپنے آپ کو صحت مند ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچنے والے، 2012 نربھیہ ھتیہ کانڈ کے بعد دہلی رام لیلا میدان میں انا ھزارے کے ساتھ مل کر کانگریس حکومت کے خلاف اندولن کرتے ہوئے،

اس وقت کی کانگریس سرکار کے پولیس ایکشن بعد عورتوں کا پنجابی ڈریس پہن کر بھاگ پولیس سے بچنے والے بابا رام دیو ،انا ہزارے کے ساتھ اندولن کرتے ہوئے، کانگرئس کےخلاف عوامی رجحان بناتے بناتے، 2014 عام انتخاب بعد مودی جی کے لئے دہلی کی سپتھا آسان بنانے والے بابا رام دیو، اس سنگھی مودی سرکار کے چھ ساڑھے چھ سالہ کاریہ کال میں، بھلے ہی کروڑوں بھارتیہ مدھیاوتی خوشحال گھرانے کنگال و پریشان ہو گئے ہوں، لیکن مودی جی کی کرپا سے بابا رام دیو اپنی پتانجلی ایورویدک دوائیاں بیچتے بیچتے آج چھ سے دس ہزار کروڑ کے مالک دھنوان پونجی پتی سوامی بن چکے ہیں۔
بابا رام دیوجیسا آج کا ہزاروں کروڑ کا دھنوان پونجی پتی سوامی، 138 کروڑ آبادی والے زیادہ تر ھندوؤں کی آستھا کا استحصال کرتے ہوئے، گؤموتر جیسی ناپاک شئے کو انسانی جسم کو بیماریوں سے پاک و صاف کرنے والا ثابت کرنے کے لئے کس طرح سے کروڑوں دیش واسیوں کی آستھا سے کھلواڑ نیشنل میڈیا پر کرتے ہیں دیکھا جائے

ایک گلاس پانی میں، ہاسپیٹل میں مریضوں کے زخموں کو صاف کرنے والے لال کلر کے وٹامن ٹنکچر کا ایک چمچ ملانے سے، جو صاف پانی، گہرے لال رنگ کا ہوجاتاہے، اس میں تھوڑا سا گائے کا پیشاب ملانے سے وہ لانگ زائل ہوتے ہوئے بالکل صاف پانی جیسا جو ہوجاتا ہے اسے بتاتے ہوئے کروڑوں ھندو بھائیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش رام دیو بابا کرتے ہیں کہ جس طرح سے گائے کا پیشاب اس لال رنگ کو زائل کرتا ہے گائے کا پیشاب پینے سے جسم کی اندرونی پوری غلاظت صاف ہوتے ہوئے انسان بالکل تندرست ہوجاتا ہے۔

کیرالہ کے ایک نوجوان نے رام دیو بابا کے کئے جیسا ہی گائے کاپیشاب ڈالنے سے جو لال پانی صاف ہوتا ہے اسی طرح انسان کا پیشاب لال پانی میں ملانے سے بھی لال پانی اپنی رنگ سے ہاتھ دھوتے ہوئے، بالکل صاف و شفاف ہوتے دکھاتے ہوئےکہتا ہے کہ کیا صرف لال پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت کے چلتے انسان کے پیشاب کو بھی پیتے ہوئے انسانی صحت کے لئے فائیدہ مند بتایا جائیگا؟ یہ سوال عوام کے سامنے رکھتا ہے۔ دراصل گائے کا پیشاب ہو کہ انسان یا کسی دوسرے جانور کا پیشاب اس میں سوڈیم ڈائی سلفیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اصل میں ہر پیشاب میں موجود یہی سوڈیم ڈائی سلفیٹ لال رنگ کو زائل کرنے کا کام کرتاہے لیکن پیشاب کی غلاظت انسانی صحت کے لئے کیسے فائیدہ مند ہوسکتی ہے؟ اپنی بات کو ثابت کرنے والے اس کیرالہ والے نے فنساری کی دکان میں ملنے والا سوڈیم ڈائی کلورائیڈ بھی لال رنگ میں ملاکر لال رنگ کو زائل کرتے ہوئے بتاتے ہوئے، اکثر سوامیوں کے، چھپاکر سوڈیم ڈائی کلورائیڈ ملاتے ہوئے اپنے چمتکار بتانے کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔

پیشاب چاہے انسان کا ہو یا گؤماتا کا، دراصل یہ انسانی یا جانور کے جسم میں موجود مختلف بیماری کے جراثیم کو پیشاب کے راستے جسم سے خارج کرنے کا قدرت کا ایک انوکھا طریقہ ہے۔ اسی لئے انسانی جسم کے اندر کون کون سی بیماریاں ہیں یہ دیکھنے کے لئے ہی لیبارٹری میں پیشاب ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔اس غلاظت بھرے گائے کے پیشاب کو رام دیو بابا جیسے کئی ہزار کروڑ کے پونجی پتی بابا بھی کروڑوں ھندو بھائیوں کی مذھبی آسٹھا کو بگاڑنے کا سبب بنیں تو انہیں کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہئیے۔ اور ہزاروں کےمجمع میں بیسیوں لوگ اپنے اپنے ساتھ گائے کا پیشاب لے آتے ہوئے، رام دیو بابا کو انکے سامنے گائے کا پیشاب پینے پر مجبور کرتے ہوئے، انکے ڈھونگ کو طشت از بام کرنا چاہئیے ورنہ سوامی رام دیو بابا جیسے انیک بابا یونہی کروڑوںھندو دئش واسیوں کی مذہنی آستھا کا استحصالکر اپنی دوکان چمکاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں