اے مرد مجاہد تیری عظمت کو سلام 200

اے مرد مجاہد تیری عظمت کو سلام

اے مرد مجاہد تیری عظمت کو سلام

تحریر:خرم شہزاد ملکٖٖ،
نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552ٖ

گل حسن خان ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد انتہائی نفیس اور ہمدرد شخصیت ہیں گل حسن خان درویش صفت انسان ہیں بزرگوں سے شفقت اور چھوٹوں سے پیار ان کا شیوہ ہے جو بھی ان سے ایک دفعہ ملتا ہے وہ اس قدر متاثر ہوتا ہے کہ دل میں دوبارہ ملنے کی حسرت جاگ اٹھتی ہے ان کی تفتیش کا سٹائل بھی دبنگ ہے ان کی بطور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد تعیناتی ہونے کے بعد جرائم کی شرح میں بے پناہ کمی آئی ہے منشیات فروش جیسے معاشرتی ناسوروں ڈکیت چور گینگز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو پاپند سلاسل کیا اور اندھے قتل کے

کیسز کو فی الفور حل کرکے اصل ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے سائنٹفک طریقہ استعمال کرتے ہوئے بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا ان کی اعلیٰ کارکردگی کو جھٹلانا سخت زیادتی ہوگی ایسے نیک اور درویش صفت اور قابل ڈی ایس پی کی ہمارے شہر ہارون آباد میں تعیناتی ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان کے آفس کے

دروازے ہر عام و خاص کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں یہ ہمیشہ اپنا موبائل نمبر آن رکھتے ہیں اور ہر عام و خاص کی بات بڑے تحمل اور اطمینان سے سنتے ہیں ان کے ماتھے پر کبھی شکن دیکھنے کو نہیں آیا اسی لئے یہ پورے شہر کی عوام میں مقبول ترین شخصیت ہیں ایسے دیانت دار اور ایماندار آفیسر ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں

اور ایسے آفیسر اپنے محکمے کے علاوہ عوام و الناس میں طویل عرصے تک اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں گل حسن خان ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد کے تبادلہ کے رک جانے پر عوام و الناس میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ہے امید ہے کہ گل حسن خان ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد آئیندہ بھی اسی طرز عمل پر اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں