دبنگ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب 249

دبنگ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب

دبنگ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب

تحریر :خرم شہزاد ملک
نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

ہارون آباد کی ہر دلعزیز اور پروقار شخصیت چوہدری محمد طیب بطور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد میں تعینات ہیں جو کہ انتہائی قابل اور میرٹ پسند آفیسر ہیں جو کہ اپنے فرائض منصبی بڑی دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں انہوں نے گرانفروشی کرنے والے اور بالخصوص ذخیرہ اندوزوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں کی ہیں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کی اعلیٰ کارکردگی ہی ان کی پہچان ہے عوامی و سماجی حلقوں میں بھی یہ ایک اچھا تاثر رکھتے ہیں

دبنگ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب
دبنگ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں عام انسان بھی ان کے نمبر پر کال کرے تو یہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران گرانفروشی کرنے والے افراد کو بھاری جرمانے کئے اور پابند سلاسل کروایا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گندم برآمد کرکے سرکاری فوڈز گودام کے

سپرد کیں پرائس کنٹرول کے حوالے سے عید کے موقع پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور مہنگی چینی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور گرانفروشی کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

مصنوعی مہنگائی کرنے والے گرانفروش دراصل عوام و الناس کا خون چوسنے والی وہ جونکیں ہیں جو قطعی طور پر معافی کے قابل نہیں ہیں عوام و الناس کو چاہیے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ آئندہ بھی اسی طرز عمل پر ان معاشرتی ناسوروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں