ہارون آباد کی معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت
تحریر، خرم شہزاد ملک نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552
ہارون آباد کی مشہور و معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت معید ناصر چوہدری جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں معید ناصر چوہدری ملنسار،ہر دلعزیز،غریب پرور اور نیک صفت انسان ہیں مٹھاس بھرے لب و لہجے کے باعث یہ ہر کسی کے دل میں اپنا گھر بنا لیتے ہیں معید ناصر چوہدری سیاست کے تمام داؤ پیچوں سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ ان کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے سیاست ان کی رگوں میں خون کی طرح شامل ہے سیاست ان کو وراثت میں اپنے ننھیال سے حاصل ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر فورم پر ایک دبنگ لیڈر کی طرح گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں
اپنی گفتگو سے ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عزیز و اقارب،دوست احباب کے علاوہ تاجر برادری بھی ان کے لئے یہی تاثرات رکھتی ہے تاجر برادری کے لئے ہمہ وقت مدد کو تیار رہتے ہیں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے لئے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں کئی دوستوں نے ان کو الیکشن لڑنے کا مشورہ بھی دیا کئی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان کو آفرز بھی آئیں مگر انہوں نے سیاست میں آنے سے انکار کر دیا معید ناصر چوہدری ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں
مظلوم اور مجبور انسانوں کی مدد کرنا ان کا شیوہ ہے ظالم اور جابر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو جاتے ہیں ان کی نظر میں ظلم ہوتا دیکھ کر خاموش رہنا ظالم کے ساتھی ہونے کے مترادف ہے انکی انہی عادات کے باعث لوگ ان کے شیدائی ہیں ہمیشہ بزرگوں کی عزت اور چھوٹوں سے شفقت کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اخلاق محبت کی قینچی ہے اپنے والدین کی خدمت کریں
والدین کا حکم مانیں اور ان کو کبھی بھی اف تک نہ کہیں والدین کی نافرمانی کرنے والے انسان کی آخرت میں بخشش ممکن نہیں ہے خدارا اپنی آخرت خراب ہونے سے بچائیں والدین کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ان کا احساس تب ہوتا ہے جب ہم اس نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں پر ان کے والدین کا سایہ قائم رکھے،آمین