مرد مجاہد 170

مرد مجاہد

مرد مجاہد

تحریر:خرم شہزاد ملک

نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

آج ہم آپ کو جس ہستی سے ملوانے جا رہے ہیں وہ ہارون آباد کی عظیم شخصیت ہیں حاجی سلیم عاصم جو کہ ہارون آباد کی ہر دلعزیز، پروقار اور ملنسار شخصیت ہیں آپ سیاسی، سماجی، کاروباری اور فلاحی شخصیت کے علاوہ سینئیر صحافی بھی ہیں آپ نے ہمیشہ حق سچ پر مبنی مثبت صحافت کو اپنا عزم سمجھا ہے آپ نے ہرگز کبھی بھی زرد صحافت نہ کی ہے آپ نے ہمیشہ ہر سطح پر مظلوم اور مجبور کا ساتھ دیا ہے آپ ہمدرد، نیک صفت اور درویش صفت انسان ہیں آپ کا تعلق ایک شریف النفس گھرانے سے ہے کاروباری حیثیت سے آپ کے گھرانے کا ہارون آباد میں اعلیٰ مقام ہے

آپ بطور صدر مجلس حسان ہارون آباد، صدر بیکرز ایسوسی ایشن ہارون آباد اور نائب صدر بیکرز ایسوسی ایشن بہاولنگر اپنے عہدوں پر فائز ہیں اور پوری دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں سپورٹس کے لحاظ سے دیکھا جائے

تو آپ کی کارکردگی کو جھٹلانا سخت زیادتی میں شامل ہوگا آپ مین کلبوں کے کپتان، صدر اور جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ آپ تاجر برادری کے لئے بھی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں آپ خوش اخلاق اور اعلیٰ ظرف کے انسان ہیں اور اچھی عادات کے مالک ہیں عزیز و اقارب، دوست احباب سمیت تمام حلقہ احباب انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے آپ دوست احباب اور عزیز و اقارب سمیت تمام حلقہ احباب کے لئے درد دل رکھتے ہیں اور ہمہ وقت مدد کو تیار رہتے ہیں آپ ہمیشہ ظالم کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے مرد مجاہد ہیں آپ نے ہمیشہ مظلوموں اور مجبوروں کی آواز بلند کی ہے آپ کسی بھی مشکل حالات میں کبھی نہیں گھبرائے بلکہ ہر مشکل حالات سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آپ اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب پر اپنی جان چھڑکتے ہیں

آپ نے کبھی بھی پیسے، دولت کو ترجیح نہیں دیا آپ کی نظر میں پیسے، دولت کی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ آپ دوستوں اور عزیز و اقارب سمیت تمام حلقہ احباب کے ہر دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے آپ کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سپورٹس کے حوالے سے کھیل کود کی طرف بھی توجہ دلائیں اور ان کے لئے بہترین کھیلوں کا انتظام کریں تاکہ یہ آنے والے وقت میں اپنا اور اپنے والدین سمیت اپنے شہر اور ملک پاکستان کا نام روشن کر سکیں یقین مانیں
کہ جن ملکوں نے کھیلوں کے گراؤنڈ قائم کئے ہیں ان ملکوں میں بیماریوں کی شرح میں بے پناہ کمی آئی ہے اور ان ملکوں کے کھلاڑیوں نے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے اور کامیاب زندگی کے لئے ضروری ہے کہ ہم محنت کریں اور حلال رزق کمائیں کیونکہ رزق حلال عین عبادت ہے اپنے رزق میں قطعی طور پر حرام شامل نہ ہونے دیں

کوشش کریں کہ اپنے رزق اور حلال کمائی سے کچھ حصہ غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کے لئے مختص کر دیں انشاءاللہ آپ کے رزق میں کبھی کمی نہیں آئے گی کیونکہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کو کبھی کوئی کمی نہیں آتی اور ویسے بھی دس دنیا اور ستر آخرت ضرور ملنا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو رزق حلال عطاء فرمائے اور ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں