خدمت آپ کی دہلیز پر 267

خدمت آپ کی دہلیز پر

خدمت آپ کی دہلیز پر

کالم نگار
رابعہ بصری

اسلام علیکم میرے معزز قارئین جیسا کہ پنجاب بھر میں صفائی مہم کو موثر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے “خدمت آپ کی دہلیز پر” ایپ متعارف کروایا جا چکا ہے جس کا بنیادی مقصد آپ کے علاقہ کے افسران کی کارگردگی کو جانچنا اور عوام کے مسائل کا بروقت حل اور ان کا تر جیحی بنیادوں پر تدارک کرنا ہے. میں آج یہاں بات کرنا چاہوں گی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کی جہاں آئے روز افسران کی تبدیلی مسائل کی اصل وجہ ہے

کیونکہ سرگودھا کو نیٹ اینڈ کلین سٹی بنانے کے لیے پہلے سرگودھا کے مسائل کو جاننا ضروری ہے کیونکہ نئے آنے والے افسر کے 4 5 مہینے اسی میں لگ جاتے ہیں کہ وہ سرگودھا کی جغرافیائی شکل اور افرادی مسائل کو جانے کہ مسائل کس نوعیت کے ہیں اور زیادہ مسائل سرگودھا کے کن علاقوں میں سر اُٹھاتے ہیں . یہ بات بہت افسوس ناک ہے کہ سرگودھا کی عوام کو کوئی محنتی اور بے لوث خدمت گزار افسر نہیں مل سکا جو سرگودھا کے مسائل کو اپنی ڈیوٹی اور فرضِ عین سمجھ کر حل کرتا یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی سرگودھا میں سیورج اور صفائی کے سنگین مسائل پائے جاتے ہیں

جنکی وجہ ناقص پالیساں اور ناجائز منظور شدہ آبادیوں اور ٹاؤنز کی بھرمار ہے سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ حالیہ پوسٹ ہونے والے چیف آفیسر خالقداد گاڑا صاحب سرگودھا میں” صفائی نصف ایمان ہے” پر عمل پیرا دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے سرگودھا کو ایک اربن سٹی بنانے کا فیصلہ کر کیا ہے جس کا بیڑا اُٹھائے وہ دن رات کوشاں دکھائی دیتے ہیں.
اور اس کام کو ایک منظم انداز میں ترتیب دے کر انہوں نے آتے ہی اپنی ٹائیگر فورس کو ٹارگٹڈ ایریاز میں تائنات کر کے ڈیلی بنیادوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس میں کہ سیورج کے مسائل اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کا مستقل خاتمہ کر کے عوام کے لیے ایک آگاہی پروگرام بھی مرتب دے دیا ہے. کیونکہ خالقداد گاڑا کا تعلق سرگودھا ہی کی تحصیل کوٹ مومن سے ہے اور وہ اس سٹی کے مسائل کو بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں

اس کی جغرافیائی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے اول روز سے ہی سرگودھا کو نیٹ اینڈ کلین بنانے میں اپنے سنیٹری عملہ کے ساتھ ہر وقت ان ایکشن دکھائی دیتے ہیں. میرے عزیز قارئین یہاں اس بات کا ذِکر کرنا لازمی سمجھتی ہوں کی کوئی بھی افسر اس وقت تک اپنا ٹارگٹ اچیو نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے عملہ اور سٹاف کو اعتماد میں لے کر نا چلے اور چیف آفیسر خالقداد گاڑا صاحب نے آتے ہی اپنے سینٹری سٹاف میں جو روح بیدار کی ہے وہ قابل تعریف ہے موجودہ چیف آفیسر کا عملہ ہر وقت اپنے افسر کے شانہ بشانہ کھڑا پایا جاتا ہے

اور وہ اپنے سٹاف کو نا صرف اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے دینے کی تلقین کرتے ہیں بلکہ تمام سینٹری سٹاف کے اندر محب وطن پاکستان ہونے کا جذبہ بھی جگایا ہے اور اب تو سینٹری سٹاف کی طرف سے صبح سویرے ہی سرگودھا کی شاہراہوں کو نیٹ اینڈ کلین کر دیا جاتا ہے لیکن یہاں یہ بات بھی بتانا چاہوں گی کہ بطور ایک شہری ہمیں بھی اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اور اپنے گھر کے علاوہ اپنے گلی محلوں میں بھی خاص صفائی کا خیال رکھنا چاہیے اور چیف آفیسر سرگودھا سے بھی التماس کرنا چاہوں گی کہ اصل مسائل بڑی شاہراہوں پر ہی نہیں

بلکہ چھوٹے چھوٹے گلی محلوں سے ہی جنم لیتے ہیں اور جس طرح اپنی سٹی میں ٹائیگر فورس ترتیب دی ہے اسی طرح مختلف علاقوں اور گلی محلوں پر بھی اپنی توجہ مبذول کریں اور سیورج کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں سرگودھا نے ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جو نقصان اٹھایا ہے اسے آپ اپنے وسیع تجربہ اور دور اندیشی سے پورا کرنے کی کوشش کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں