مسیحا 161

مسیحا

مسیحا

خرم شہزاد ملک نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

ہارون آباد شہر کی اس زرخیز مٹی نے بڑے انمول ہیروں کو جنم دیا ہے ہارون آباد شہر میں بڑی نامور ہستیاں موجود ہیں جن کی خدمات کی بدولت ان کا نام ہارون آباد کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لیا جاتا ہے ہم نے ان ہستیوں کی خدمات کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا بیڑا ٹھان رکھا ہے آج ایسی ہستی جسے میں بچپن سے لے کر آج تک ایک مسیحا کے روپ میں دیکھ رہا ہوں وہ ہستی کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے ڈاکٹر فاروق احمد ہارون آباد کی مشہور ترین اور ہر دلعزیز شخصت ہیں آپ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں بطور سابق میڈیکل سپریڈنڈنٹ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں

آپ ایک نفیس، درویش صفت اور درد دل رکھنے والے ہمدرد انسان ہیں آپ سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت ہیں آپ ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں آپ نیکی کے کسی بھی موقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے آپ مجبور اور مستحق مریضوں کا مفت علاج معالجہ اور ان کی ادویات کے اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے پاس آنے والے مریض آپ کو ہمیشہ دعاؤں سے نوازتے ہیں آپ کی خدمات قابل ستائش ہیں

آپ اعلیٰ ظرف کی کمال شخصیت ہیں آپ ہر ایک انسان سے بڑے پیار اور خلوص دل سے پیش اتے ہیں انہی اچھی عادات کی بدولت پورا شہر آپ کی دلی طور پر قدر کرتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں آپ کا کہنا ہے کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو بیجو گے وہ کاٹنا پڑے گا آپ کا کوئی اچھا عمل آپ کے لئے آخرت میں آسانی پیدا کر سکتا ہے

ہمیشہ کامیابی انہی کا مقدر ہوتی ہے جو دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اور دوسروں کی مدد کو تیار رہتے ہیں ہمارے ایک اچھے عمل سے ہماری آخرت سنور سکتی ہے اور ایک برے عمل سے ہماری آخرت تباہ ہو سکتی ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم مجبوروں کی مدد کرکے دعاؤں حاصل کریں کیونکہ دعا تقدیر بدلنے کا اثر رکھتی ہے پتہ نہیں آخرت میں کس کی دعا ہمارے کام آ جائے اور ہماری بخشش کا ذریعہ بن جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں