راول کیڈٹ کالج اسلام آباد کے میر کارواں،ایجوکیشنل صفات کے حامل ایک روشن مینار، سید ضیاء الرحمن سے ایک یادگار ملاقات 294

راول کیڈٹ کالج اسلام آباد کے میر کارواں،ایجوکیشنل صفات کے حامل ایک روشن مینار، سید ضیاء الرحمن سے ایک یادگار ملاقات

راول کیڈٹ کالج اسلام آباد کے میر کارواں،ایجوکیشنل صفات کے حامل ایک روشن مینار، سید ضیاء الرحمن سے ایک یادگار ملاقات

راقم الحروف۔محمد آصف کھنڈ چیف ایگزیکٹو سماج میڈیا گروپ
میں اپنے وجود کے تمام پرزہ جات کو متحرک رکھنے کے لیے اکثر وبیشتر سفری کیفیت کو خود پر طاری کیے رکھتا ھوں اس سے نہ صرف میرے اعضاء اور اعصاب متحرک رھتے ھیں بلکہ اسی سفری کیفیت میں مجھے بعض اوقات کئی قدآور شخصیات سے ملاقات کے مواقع بھی میسر آتے رھتے ھیں گذشتہ دنوں بھی میں اپنی سماج نیوز کی ٹیم چیئر پرسن سماج نیوز میڈم فاطمہ شاھد اور اینکر پرسن سردار طیب کے ھمراہ شمالی علاقہ جات کے وزٹ پر نکلا تو جب

ھم اسلام آباد پہنچے تو ھمارے انتہائی کمال محترم شخصیت سابق عسکری سرخیل کرنل ریٹائرڈ محمد علی بادشاہ جو راول کیڈٹ کالج اسلام آباد کے سی ای او بھی ھیں اور ایف ڈی ایف کے مرکزی صدر بھی ھیں نے ھمیں راستے میں ھی پرتپاک استقبال سے نوازا اور پھر راول کیڈٹ کالج اسلام آباد کا نہ صرف مکمل وزٹ کروایا بلکہ راول کیڈٹ کالج کے پرنسپل اور میرکارواں جناب سید ضیاء الرحمن سے ملاقات بھی کروائی جو کافی طویل مگر خوبصورت لمحات پر مشتمل ملاقات تھی اس موقع پر سماج نیوز کے اینکر پرسن سردار طیب نے سید ضیاءالرحمن کا

سماج نیوز کے لیے ایک انٹرویو بھی کیا سید ضیاءالرحمن کا تعلق نوشہرہ سے ھے اور گذشتہ کئی دہائیوں سے تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رھے ھیں 2016 ء میں بطور پرنسپل راول کیڈٹ کالج اسلام آباد جوائن کیا اور پھر شبانہ روز محنتوں سے اس ادارے کی مکمل باگ دوڑ بھی سنبھال لی اس ادارہ میں پرائمری سے انٹرمیڈیٹ لیول کی کلاسز جاری ھیں آپ کی کمال محنتوں کا شہرہ پورے ملک سمیت بیرون ملک تک بھی جا پہنچا جس کی بدولت پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی طلباء و طالبات اپنی علمی تشفی اور پیاس بجھانے کے لئے

اس ادارے کا رخ کرنے لگے دوران وزٹ کالج کے مختلف شعبہ جات اور حصوں کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا اور کالج کے بارے میں اپنے محترم بزرگ دوست سی ای او جناب محمد علی بادشاہ سے جو معلومات موصول ہوئی تھیں بالکل اسی کے مطابق ادارے کو گامزن دیکھا سید ضیاءالرحمن نے اپنے تعلیمی کیریئر کا آغاز ایک جونیئر معلم کے طور پر کیا اور پھر اپنی کمال کوشش پیہم کے بل بوتے پر اپنے آپ کو ایک ماڈل اور سپیرئیر معمار ملت کے منصب پر فائز کیا اور آج اسی ادارے کے سربراہ اور مالک بن گئے گراس روٹ لیول سے ھی یہ ادارہ اپنی ثانوی

حیثیت کو خوبصورت طریقے سے فعال کیے ھوئے ھے ابتدائی تعلیم کی منازل عبور کرتے ھوئے انٹرمیڈیٹ تک پہنچنے والے طلباء و طالبات نہ صرف کالج کے ماحول سے رغبت اور گہرے مانوس ہو جاتے ہیں بلکہ معلمین کے مسائل کی سمجھ بوجھ بھی حاصل کر لیتے ھیں راول کیڈٹ کالج اسلام آباد بلاشبہ ھر زاویے سے ایک عظیم درسگاہ محسوس ھوئی اور ھر شعبہ اپنے آپ میں انتہائی معنوی حیثیت کا حامل نظر آیا رئیس ادارہ سید ضیاءالرحمن نے اس موقع پر سماج نیوز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین معلم نونہال وطن کے لیے ایک آئیڈیل شخصیت کا

حامل ھوتا ھے اور ایک اچھا اور زمہ دار ٹیچر ھی طلباء کی کردار سازی میں اھم کردار ادا کر سکتا ھے اور انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی اور اخلاقی تربیت سے آراستہ کرنا ان کا خاصا ھوتا ھے ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر معلم ایک اچھی بات یا کوئی عمدہ قول اپنے طلباء کو بتائے اور پھر اس کا چند دنوں تک اعادہ کرواتا رھے تو اس کے طالب علم نہ صرف اس کی بات کو اچھی طرح سمجھ سکتے ھیں بلکہ اس کو اپنی شخصیت کا حصہ بھی بنا لیتے ھیں

اس ادارے کی ایک اھم بات یہ بھی ھے کہ نماز کے اوقات میں یہاں پر تمام طلباء وطالبات باقاعدگی سے نماز بھی ادا کرتے ھیں یہاں پر مختلف حوالے سے علمی و ادبی ،فکری طرز کی تقریبات بھی منعقد ھوتی رھتی ھیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کے اندر چھپی خوابیدہ صلاحیتیں اجاگر ھوتی رھتی ھیں اور ان میں أگے بڑھنے کا عزم جنم لیتا رھتا ہے سید ضیاءالرحمن کے مطابق وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال و احکامات کی روشنی میں

کام ،کام اور بس کام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان کے بقول اگر ھمارے نوجوان خلوص نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ھمارا پیارا وطن علمی و تحقیقی حوالے سے بہت جلد اپنا مقام پیدا کر سکتا ہے اور بیرون ممالک کے نوجوان ھمارے ملک کی عظیم درسگاہوں کو ھی اپنے مستقبل کی ضمانت سمجھنے لگیں گے

بلاشبہ راول کیڈٹ کالج اسلام آباد اپنے علاقے کی ایک عظیم علمی ادبی اور فکری درسگاہ ھے جہاں ھمارے نونہال اپنی علمی و فکری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کا نام روشن کرنے میں ممد و معاون ثابت ھو رھے ھیں آج کی اس ملاقات نے ھمارے دلوں میں ایک خوبصورت اور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور اس ملاقات کی تازگی مجھے امید ہے تا دم دیر قائم و دائم رھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں