مانگنا بھی ایک آرٹ ایک ہنر ہے 158

انسانی صحت کا راز انسان کے دل و دماغ میں مضمر ہوتا ہے

انسانی صحت کا راز انسان کے دل و دماغ میں مضمر ہوتا ہے

نقاش نائطی
۔ +966562677707

چاق و چوبند صحت مند دماغ، جہاں انسان کو کہیں سے کہیں پہنچا سکتا ہے وہیں پر صحت مند و تندرست دماغ کے لئے، دل سے دماغ تک ہمہ وقت پہنچتے رہنے والا دوران خون ہی ممد و مدد گار ہوا کرتا ہے۔انسانی جسم میں دوڑتے خون کے دورانیہ کو کنٹرول میں رکھنے کے نظام کو تقویت دینےوالی 9 مختلف اغڈیہ میں سے 8 غذائیں جو عموما نہ صرف ہر مشرق وسطی کے گھر باورچی خانہ میں پائی جاتی ہیں، وہیں پر ہم مشرقی لوگوں کے عام استعمال میں بھی آتی رہتی ہیں۔جس میں لہسن، ادرک، میٹھی دانہ، انار دانہ، بادام ، ھلدی پوڈر کے علاوہ گرین ٹی اور سیب یا کوئی بھی عام سا مقامی فروٹ ہے۔ ان آٹھ چیزوں کے علاوہ نوی اہم ترین غذا زیتون کا تیل ہے۔
کھانا پکانے کے لئے تیل یا گھی کا استعمال ہوتا ہی ہے اور فی زمانہ مارکیٹ میں دستیاب اچھے سے اچھے اقسام کے تیل صحت انسانی کے لئے مضر رساں ہی ہوتے ہیں۔کوئی زیادہ مضر صحت تو کوئی کم، لیکن کوئی بھی ریفائینڈ آئل صحت انسانی کے لئے فائیدہ مند نہیں ہوتا ہے۔ سوائے زیتون، ناریل یا سرسوں کے تیل یا دودھ کی ملائی سے بنائے گئے خالص گھی کے علاوہ۔ صحت انسانی کے لئے نہایت موزوں تر زیتون کا تیل ہے جو ہم بھارت واسیوں کی دسترس سے ذرا باہر ہے مگر شہر کی ہائپرمارکیٹ میں ہر جگہ دستیاب ضرور ہے۔

عام تیل یا گھی کے مقابلہ میں ذرا مہنگا ہوتا ہے لیکن 40 کی عمر تک پہنچنے کے بعد، اپنی صحت کو متوازن رکھنے کے لئے، ذرا زیادہ قیمت دے کر زیتون کے تیل کا دائمی استعمال ہماری صحت کو بگڑنے سے اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لئے بڑا ممد اور مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنی صحت کو متوازن رکھنے کے لئے وقتی طور، ذرا زیادہ قیمت ادا کر، زیتوں کا تیل استعمال کرنے ہی میں عافیت ہے۔ ہاں البتہ زیتون کا تیل دستیاب نہ ہو تو ناریل کا یا سرسوں کا قدرتی طور پھتر کی رگڑ سے نکالا ورجن یا خالص تیل یا اصلی گھی کا استعمال، مارکیٹ میں دستیاب ان ریفائینڈ تیل سے ہزار گنا بہتر ہوتا ہے

ہر موسمی فروٹ ابتداء موسم میں جہاں نہایت مفید ہوا کرتا ہے وہی اختتام موسم اس فروٹ کا زیادہ استعمال صحت انسانی کے لئے ایک حد تک نقصان دہ ہوا کرتا ہے۔ کسی بھی تازہ فروٹ کے روزانہ استعمال سے پیٹ کی غلاظت سے نجات آسانی سے ہوا کرتی ہے جو اکثر بیماریوں کی جڑ ہوا کرتی ہے۔ جنت کے پھلوں کا سردار انار دانہ کا استعمال خون کے گاڑھا اور لچھے دار بننے سے مانع رکھتے ہوئے، ہارٹ اٹیک کے چانسز کو کم کرتا ہے۔

صحت انسانی کے لئے سب سے اہم متوازن غذا کا استعمال ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کے بتائے سنت طریقہ سے، ایک تہائی پیٹ ثقیل غذا تو ایک تہائی پیٹ مشروب اور ایک تہائی پیٹ خالی رکھنے والے کی صحت بسیار خوروں کے مقابلے ہزار گنا بہتر ہوا کرتی ہے۔ہمہ وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کے بجائے، خوب اچھی طرح بھوک لگنے کے بعد سیر ہوکر کھانا صحت مندی کا اسلوب ہے
قول لقمانی مطابق انسانی اندرونی اعضاء کے بمثل فروٹ، جسم کے اس آعضاء انسانی کے لئے نہایت مفید تر ثابت ہوئے ہیں جیسے انسانی سر کے اندر مغز بمثل سخت چھلکے کے درمیان چھپا مغز اخروٹ و مغز بادام انسانی دماغ کو تقویت دینے میں بڑا ممد و مدد گار ہوا کرتا ہے۔ خون کی رنگت والے انار دانے دوران خون کو بہتر بنانے میں ممد و مددگار ہوتے ہیں گردہ کی شکل والے کڈنی بینز راجما یا کاجو بیچ خون صاف کرنے والے گردوں کو تقویت پہنچانے میں جہاں ممد ہوتے ہیں۔ انسانی قلب جیسے رام پھل یا دودھیان اور سیتا پھل یا شریفہ قلب کوقوی تر بناتے ہیں۔

گوشت ودال کے علاوہ تازہ سبزیاں خصوصا” لال ساگ ڈوگل اور لال رنگت والے شلجم خون کی بڑھوتری کا سبب بنتے ہیں۔الغرض اللہ رب العزت نے جتنی بھی اغذیہ پیدا کی ہوئی ہیں وہ اپنے میں جدا جدا منفعت کا خزانہ رکھی ہوتی ہیں اسی لئے تو بڑے بزرگ ہر موسمی پھل کو شروع موسم سیر ہوکر کھانے کی ہدایت کیا کرتے تھے۔ گوشت میں گائے اور بھینس جیسے بڑے جانوروں کے مقابلے بکرے خرگوش مرغے اور فاختہ کبوتر بگلے جیسے دیگر پرندوں کا گوشت صحت کے لئے جہاں مفید ہوتا ہے

۔ وہیں پر ہر اقسام کی مچھلی کا گوشت دماغی صلاحیت و قلبی قوت کے لئے مفید تر ہوا کرتا ہےروزانہ سو گرام کھجور کے تناول کرنے والے کو جہاں زندہ رہنے لائق بھرپور غذایت ملتی ہے وہیں خون کی شریانوں کی سکڑن کو قابو میں رکھتے ہوئے، دوران خون کو معتدل رکھ، کھجور قلب کے لئے بھی مفید ثابت ہوا ہے۔ ویسے بھی اللہ کے رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کے ارشاد پر یقین کامل رکھتے ہوئے روزانہ عجوہ کھجور کھانے والے امراض قلب سے محفوظ رہا کرتے ہیں۔ اس کورونا وبا کے چلتے ان دو سالوں میں عمرہ و حج مفقود ہونے کی وجہ سے ،مملکت کے مختلف اقسام کے کھجور نہایت کم قیمت پر بھارت پاکستان کی منڈیوں میں عام دستیاب ہیں جسے روزانہ کھاتے ہوئے صحت کو متوازن رکھا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں