پانی رے پانی تیرارنگ کیسا؟ 178

مسیحا اور مسیحائی

مسیحا اور مسیحائی

جمہورکی آواز
ایم سرور صدیقی

برصغیر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہاں ہر دوسرا شخص ڈاکٹر بن بیٹھاہے کسی محفل میں آپ بس یہ ذکرکردیں کہ مجھے یہ مسئلہ ہے پھر دیکھیں کیسے کیسے مشورے، ٹوٹکے اور نسخے سننے کو ملیں گے جن میں ان کے خاندانی نسخوں کی بہتات بھی ہوگی یہی وجہ ہے کہ اتائی ڈاکٹروں نے عوام کی صحت کا ستیا ناس کرکے رکھ دیاہے اسی لئے یہ کہاوت مشہور ہے کہ نیم حکیم خطرہ ٔ جان ہوتاہے اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموںکا کاروبار اس لئے بھی پھل اور پھول رہاہے کہ کوالیفائڈ ڈاکٹروںکی فیس عام آدمی کی پہنچ سے باہرہوگئی ہے پاکستان،بنگلہ دیش،بھارت میں غربت کے باعث لوگوںکیلئے دووقت کی روٹی کھانا مشکل ہے

ان حالات میں وہ مہنگے ڈاکٹر اور بھاری بھرکم ٹیسٹ کہاں افورڈکرسکتے ہیں پھر ایک اور مشکل یہ بھی ہے کہ عام آبادیوںمیں دن کے وقت کوئی کوالیفائڈ ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوتا اس لئے اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کی پانچوں گھی میںرہتی ہیں پاکستان میں جب فلم انڈسٹری کا عروج تھا اداکاروںکا طوطی بولتا تھا ان دنوں مرحوم سلطان راہی نے چار چھ گھنٹوںکی ٹیڈی شفٹوںکاآغازکیا تھا جس سے وہ ایک دن میں تین چار فلموںکی شوٹنگ کرلیا کرتے تھے یہ آئیڈیا اتنا پسند آیا کہ پورے برصغیرکی فلم انڈسٹری نے اس کوا پنالیا بعد میں یہ آئیڈیا ڈاکٹروں پربھی فٹ آگیا اب کوالیفائڈ ڈاکٹر دن کا آغاز ہائوس جاب سے کرتے ہیں

پھر دو تین پرائیویٹ کلینکس پر ٹیڈی شفٹ اٹنڈڈ کرتے ہیں پھر سونے کے لئے گھر جاتے ہیں توو ہاں بھی ان کا ذاتی کلینک منتظرہوتاہے ڈاکٹر نہ ہوئے پیسہ بنانے والی مشین ہوگئے اوپر سے فارما سوٹیکل کمپنیوںسے ملنی والی کمیشن اور مراعات اب ان حالات میں خدمت ِ خلق یا انسانیت کا درد کہاں سے آئے گا پھر بھی کچھ ڈاکٹر اپنے پروفیشنل سے بہت مخلص ہیں شاید انہی کے دم قدم سے مسیحائوںکابھرم قائم دائم ہے

کاش آج کے مسیحا عام آدمی کی سہولت کے لئے وہ دوا تجویزکریں جو سستی اور ہر میڈیکل سٹورسے دستیاب ہو علاج اتنا سہل اورافورڈ ایبل ہو کہ ہرامیر غریب باآسانی کروانے کی اسطاعت رکھ سکتاہو عام گھروںمیں تو لوگ علاج کروانے سے اس لئے بھی کتراتے ہیں کہ ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ وہ کسی اچھے ڈاکٹرکو چیک کرواسکیں یا دوا خرید سکیں یہاں تو غریب علاج کے لئے اپنے گھر کے برتن بھی بیچ دیتے ہیں پھر بھی بیماری نہیں جاتی کاش آج کے مسیحا مریضوںکی اس اندازسے مسیحائی کریں کہ کوئی بھی غریب علاج کے بغیر ایڑھیاں رگڑرگڑ کر نہ مرے۔
میرے ایک جاننے والے ڈاکٹرکا کہناہے کہ میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کر رہا تھا جس کے دانت میں درد تھا ، اْس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہے لیکن فرق نہیں آیا ہے اب ان والدین کو کون سمجھائے کہ سنی سنائی باتوں اورٹوٹکے کسی کی جان بھی لے سکتے ہیں اپنا دْشمن خود نہ بنیں _ٹھہرئیے ! غور سے سنئے اور جان لیجئے کہ وہ خاتون جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کر رہی تھی وہ تیز ترین درد کْش انسیڈ یعنی فلربیبروفن ہے

جو معدے کے ساتھ ، جگر ، گْردے کا ستیاناس کردیتی ہے اور وہ بھی اس کم عمرکے بچے کو کیوں دی ؟ سب سے محفوظ تصّور کی جانے والی اسپرین کے فارمولے پر بننے والی گولیوں س جن اشتہار ات آپ اکثر اپنے ٹی وی کی سکرین یا اخبارات میں دیکھتے چلے آرہے ہیں اس سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سْکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں۔ جتنی بھی درد کو کم کرنے والی گولیاں ہیں ان کااستعمال کم سے کم کرنا بھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کے حامل بھی ہیں۔ اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گْردوں کیلئے بے

حد نقصان دہ ہے۔ آج کل تو ہر کوئی ان کا دھڑادھڑ استعمال کررہاہے یہ کام نہ کریں بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کریں۔ اس کا ایک آسان حل یہ بھی ہے کہ آپ دردوں اور بْخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بْخاروں کی مْجرب دوائی ہے۔ مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیاکریں اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن ، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل ، ٹربل کرلیں کچی ہلدی کو جوش دیکر پینے کو ترجیح دیں

ذرا ذرا تکالیف پر امپورٹڈ ادویات کااستعمال انتہائی خطرناک ہے ملکی زر مبادلہ خرچ ہونے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کامالی فائدہ ہوتاہے اور نہ ہی ٹی وی اخبارات کے اشتہارات سے متاثرہوکر کوئی ڈوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کریں آپ نے ٹی وی پر اکثر ایک اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں دوگولیاں لیں تو ایسا بالکل بھی نہ کریں ایسی تمام سردردکی گولیاںیہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتاہے۔ یادرکھیںجسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوتی ہے تو آپ جی بھر کر آرام کریں اورخالی پیٹ درد کی کوئی دوائی نہ دیں۔

خاص طورپر بچّوں کو لگاتار کوئی بھی شربت نہ پلائیں۔ بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کیوجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیاکریں سبز قہوہ ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں۔ لکیر کے فقیر نہ بنیں۔ ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نْقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ کے نْقصان سے بچیں گْردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں زندگی کو بھرپور انجوائے کرنے کے لئے سادہ اور متوازن غذا کی عادت اپنائیں سبزیوںمیں قدرتی منرل اور طاقت ہوتی ہے

فاسٹ فوڈ اور ہرقسم کی بوتل سے پرہیزکریں خاص طورپر انرجی ڈرنک آپ کی صحت کا دشمن ہیں ان سے بچ کررہنا ایک طویل اور بیماریوں سے پاک زندگی کی علامت ہے ڈیپریشن سے بچیں کم ازکم ہفتے میں ایک وہر اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوںکے ساتھ گذاریں یہ انتہائی خوشگوار ٹانک ہے جو آپ کو صحت مند،توانا اور ایکٹو رکھنے میں ممدو معاون ثابت ہو گاازمائش شرط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں