قسمت بدلی نہیں جاتی ہے 152

گھر کے باہر بنے کھانے اور ہماری صحت کا مسئلہ

گھر کے باہر بنے کھانے اور ہماری صحت کا مسئلہ

ابن بھٹکلی
۔ +966562677707

بہت ہی لذیذ فاسٹ فوڈ، یہ کیسا تیار ہوتا ہے ذرا دیکھیں، پھر شوق سے کھائیں

ہم اپنے کچن میں اپنی صحت کا کس طرح خیال رکھتے ہیں، ریستوران اور کمرشل کچن ورکر، وہ ہماری صحت کے لیے کم سے کم پریشان ہوتے ہیں، بس وہ چاہتے ہیں کہ ان کا تیار کردہ کھانا لذیذ و مزیدار ہو اور ان کے گاہک بار بار ان کے پاس آئیں۔ لہٰذا وہ کھانے میں بہت زیادہ مضر صحت کیمیکل ملاتے ہیں،

جیسا کہ مصنوعی رنگ اور مصبوعی ذائقہ والے ایسنس، مونوسوڈیم، (اجی نا موٹو) سوڈیم نائٹرو کلورائیڈ، کمرشل کچن میں پہلے سے فرائینگ میں استعمال ہونے والا تیل، جو چھوٹے ہوٹلوں، ڈھابے اور سڑک کنارے بیچے جانے والے کھانوں میں (اسٹریٹ وینڈر اسٹال) عموما دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے، وہ اس قسم کے مضر صحت کھانے تیار کرتے ہیں، اور ہم نادانی سے انہیں بہترین ذائقے دار، لذیذ کھانے کہتے تعریف کرتے ہوئے کھاتے ہیں

اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم گھر پر کھانا تیار کرنے کی، اپنی سستی کے پیش نظر، وقتی آرام کے لئے، فاسٹ فوڈ جیسے مضر صحت کھانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ وفاقی امریکی عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے کہ، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ والے، اپنے صارفین کو ان کے کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی تفصیل فراہم کریں، یہ اس لئے کہ اس سے گراہک کو بخوبی آگہی ہو کہ وہ کس قسم کے مضر صحت کھانے کھاریے ہیں۔ جانتے بوجھتے انہیں کھانے دیں، کیونکہ یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں