40

آسمانی مذھبی تعلیم ہی آپسی رواداری محبت اخوت کے لئے ضروری

آسمانی مذھبی تعلیم ہی آپسی رواداری محبت اخوت کے لئے ضروری

ابن بھٹکلی

چمنستان بھارت میں حالیہ کچھ سالوں سے، ایک منظم سازش کےتحت پروان چڑھائی گئی، ھندو مسلم منافرت کے خاتمہ کے لئے، محبت اخوت بھائی چارگی والی آسمانی مذاہب کی تعلیم ہی، پر امن فضاء کے لئے انتہائی ضروری ۔ ایسے میں گجرات بی جے پی حکومت کے چھٹی کلاس سے آگے کے تمام بچوں کو بھگوت گیتا پڑھائے جانے والے فیصلے پر، سامنے آیا خوش آئیند قدم،

18 مارچ 2022 انڈین ایکسپریں انگلش روزنامہ تشہیر خبر مطابق سال رواں سے تمام اسکولوں میں درجہ اولی سے انگریزی تعلیم اور درجہ سادس سے آگے والے تمام بچوں کو بھگوت گیتا پڑھائے جانے کے گجرات ریاستی بی جے پی حکومت کے فیصلہ پر، گجرات کیتھولک تعلیمی ادارہ بورڈ، بشپ ھاؤس احمد آباد گجرات سے گجرات چیف منسٹر کو لکھے گئے مراسلے میں، نہایت ادب کے ساتھ گجرات حکومت کے حالیہ فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے، یہ درخواست کی گئی ہے کہ یقینا ہزاروں سالہ گنگا جمنی مختلف المذہبی سیکیوہر اثاث چمنستان بھارت کا مستقبل بننے والے تمام بچوں کو،

نہ صرف آسمانی تعلیماتی گیتا پڑھائی جانی چاہئیے،بلکہ گیتا کے ساتھ ہی ساتھ، قرآن مجید، بائیبل، سمیت دیگر تمام مذاہب کی آسمانی کتابوں میں، ایشور اللہ گاڈ کی تعلیمات سے معصوم بچوں کو، مناسب طریقے سے آشنا کیا جانا چاہئیے۔خوبصورت انداز تحریر اس خط کے ذریعے کیتھولک ایجوکیشن بورڈ احمد آباد گجرات نے، مسیحی مذہب کے ساتھ ہی ساتھ اسلام و دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے، مستقبل میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے معمار ھند، تعلیم حاصل کرنے والے، تمام طلبہ کو بین المذہبی تعلیم ضروری قرار دئیے جانے کی وکالت مناسب انداز کی ہے۔

اب تک مسلم جین سکھ بدھ مت اداروں سمیت تمام دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی اس طریقہ سے بین المذہبی علوم سکھانے کی وکالت کرتے، تمام بی جے پی زمام حکومت والی ریاستی و مرکزی حکومت سے رجوع و استدعا کریں تو یقینا یہ بھارت کے مستقبل کی نسل کو بین المذہبی ضروری تعلیمی آگہی دیتے ہوئے، ان میں بین المذہب محبت اخوت کو عام کرتے ہوئے،آپسی دشمنی نفرت سے نجات حاصل کرتے چمنستان بھارت کو ترقی پزیری کی طرف گامزن کرنے مدد ملیگی۔ اس سمت تمام مذاہب تعلیمی بورڈ جلد از جلد حکومت سے رجوع کریں گے اس کی ہم توقع رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں