73

روشن پاکستان

روشن پاکستان

تحریر،خرم شہزاد ملک

آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا ہی دیا اور آخرکار وہ وقت آ ہی گیا جس گھڑی کا تمام پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے اسمبلی تحلیل ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جس میں تحریک عدم اعتماد کالعدم قرار دی گئی تھی اس پر از خود نوٹس لے کر آج فیصلہ سنا دیا ہے

معزز جج صاحبان کے جاری کردہ متفقہ طور پر مختصر ترین فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر صدر کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کے احکامات غیر آئینی قرار دے دئیے گئے اور اسمبلی بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے احکامات جاری کئے یقیناً آج تاریخی اور یادگار فیصلہ ہوا ہے آج انصاف کا پھر بول بالا ہوا اور ثابت ہوگیا کہ عدالتیں واقعی آزاد ہیں تمام پاکستانیوں کی حسرت بھری نگاہیں

بڑی شدت سے سپریم کورٹ کی طرف ٹکی ہوئی تھیں آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان کے اس فیصلے سے گیند دوبارہ اپوزیشن کی جیب میں آگئی ہے اور حکومت اپوزیشن میں اور اپوزیشن حکومت میں جاتے ہوئے واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان کے حواری چور اور غدار والے فارمولے سے نکل کر کون سا نیا پنڈوراباکس کھولتے ہیں اب دیکھتے ہیں

اپوزیشن میں آ کر کپتان اور ان کے حواریوں کا نیا سرپرائز کیا ہوگا پاکستان کے باسی تو کپتان کے ریاست مدینہ کی طرز پر بننے والے نئے پاکستان میں ملکی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی دیکھ کر پرانے پاکستان کے طلبگار تھے کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی آنے والی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی یا ان کے خوابوں کو چکنا چور کر دے گی یا پھر ڈی سی، ایس ایچ او کی تقرری پر کروڑوں روپے اکٹھا کیا جائے گا

کیا نئی اقتدار میں آنے والی حکومت اس مہنگائی کی شرح میں کمی لانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی یا ایک بار پھر عوام کو لولی پاپ دے کر دھوکہ دیا جائے گا بس یہی دعا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت اقتدار میں آئے وہ ملک و قوم کی خیر خواہ اور ہمدرد ثابت ہو اور پاکستان کی غیور عوام اور ان کے جذبات سے ہرگز کھلواڑ نا کرے تب ہی جاکر روشن پاکستان بنے گا جس کا ہر پاکستانی شدت سے منتظر ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر رہے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں