38

چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست

چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست

تحریر محمدرحیم خان تنولی

عزت مآب اطہرمن اللہ صاحب آپکا احترام کسی ڈر کے سبب نہیں بلکہ آپ کے کردارکیوجہ سے ہے، عرض ہے کہ جس سرعت کے ساتھ آپ عدالت کے بارے پیدا کئے جانے والا تاثر زائل کررہے ہیں اس میں یاددہانی کرانا چاہتا ہوں

کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکی آڈیو کےفزانزک پر محفوظ فیصلے کو جاری کردیں مزید یہ کہ جج ارشدملک کے اعترافی ویڈیو کو آئے ہوئے دوسال سے زائد عرصہ گزرگیا ہے کہ موجودہ حالات میں
ایسے ویڈیو پی ٹی آئی کے بارے میں آئی ہوتی تو شاید ویڈیو کے اجراکے ساتھ ہی سزا معطل ہوجاتی اگرچہ کافی دیر ہوچکی ہے لیکن امید غالب ہےکہ موجودہ رفتار کا اطلاق اس ویڈیو پر بھی ہوگا،
سب منصفوں سے وہ امیدیں وابستہ نہیں جو آپ سے ہیں

اور درج بالامطالبات کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی کاوشوں کے بارے میں باخبر ہیں بلکہ باخبرہونے کے سبب ہی پر امید ہیں کہ آپ ہی کچھ کرینگےصرف پی ٹی آئی کو ہی نہیں باقی جماعتوں کا بھی عدالتوں پر اعتماد ہونا ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں