72

اللہ کی نعمتوں کا شکر اور ناشکری سے پرہیز

اللہ کی نعمتوں کا شکر اور ناشکری سے پرہیز

تحریر: زمرد سلطانہ

اگر عید کے دن آپ کو یہ محسوس ہو کہ رہنے کے لیے گھر ہے جو کہ نعمتوں سے بھرا ہوا ہے اور اس گھر کے اندر نہ تو کوئی خوف ہے، نہ باہر کا خوف، نہ اندر کا خوف تو اس عنایت پر اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے کہ آپ کی عید بہت اچھی گزری ہےکتنے ہی ممالک میں ظلم ڈھائے جارہے ہیں ماؤں کے سامنے بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے،

ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے کتنیہی مسلمان ایسے ہیں جو اپنی ہی زمیں پرپرائے کردئیے گئے مسلماں صیہونی وطاغوتی طاقتوں کے ظلم وستم کا شکارہیں۔ گاجر مولی کی طرح اس امّت کو کاٹا جا رہا ہے؛ اگر آپ عید پر ان سب باتوں سے بے خوف تھے تو بہت شکر کریں آپ کی عید بہت اچھی گزری اور مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خوب دعائیں کریں۔

اگر عید کے دن اٹھ کر آپ کو یہ محسوس ہوا کہ آپ کے ہاتھ پا?ں چل رہے ہیں آپ کے جسم میں کوئی درد وغیرہ نہیں ہے، آپ صحت مند ہیں، عافیت سے ہیں تو پھر اس نعمت پر خدا کے شکر گزار ہوں۔
آپ کہ پاس آنکھیں ہیں, زبان ہے, ناک ہے,کان ہیں, دو ہونٹ ہیں, دو ہاتھ اور دو پیر ہیں…. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے…. (الرحمٰن) کیا یہ آسان بات ہے کہ آپ اپنے پیروں پہ چل رہے ہیں جبکہ کتنے ہی پاؤں کاٹ دئیے گئے, ان سے پوچھو آنکھوں کی قیمت جو نابینا ہیں….

نیند کی قدر ان سے پوچھو جن کی زندگی بے سکون ہے ان کی نیندیں اڑا دی گئیں, کھانے جیسی نعمت جسے تم کچھ حصہ کھا کہ بقیہ ضائع کر دیتے ہو جن کے پاس پینے کو پانی میسر نہیں اور اگر کھانے والے ہیں تو بیماریوں نے انہیں گھیر رکھا ہے…. کان کے بارے میں سوچیں آپ بہرے نہیں ہیں اندھے نہیں ہیں جلدی بیماریوں سے محفوظ ہیں….پھر بھی ناشکرا پن….. آپ احد پہاڑجتنا سونا لے کر اپنی آنکھ دے دیں گے؟؟؟؟

یاقوت موتی لے کر اپنے ہاتھوں کا سودا کر لیں گے؟ پوری دنیا کے بدلے میں اپنے پاؤں دے سکتے ہیں؟؟؟ کبھی بھی نہیں نا!….کتنی نعمتیں ہیں جو آپ کو مفت میں ملی ہیں,کتنے انعامات ہیں جن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن آپ کو اس کا ادراک نہیں…. ان سب نعمتوں اور انعامات کے حصول کے باوجود بھی آپ ناشکری کررہی ہیں کہ عید اچھی نہیں گزری…؟؟؟

اگر آپ کو صبح اٹھ کر یہ احساس ہو کہ آج کے دن کا کھانا موجو دہے،

ہر نعمت آپ کے پاس موجود ہے، جس سے آپ اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں تو اس نعمت پر اللہ پا ک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

کتنے ہی لوگ ہیں جو کھانا مانگنے ہمارے گھر تک چلے آتے ہیں، ہمیں بیٹھے بٹھائے عید کے دن اتنی نعمتیں مل گئی پھر بھی ناشکری؟؟

جو موجود ہے اس کا شکریہ ادا نہیں کرتے….
جتنی خوش بختیاں, صلاحیتیں, نعمتیں اور اشیا آپ کے پاس ہیں ان کے سلسلے میں آپ سوچیں اور اللہ کا شکر ادا کریں…..

سورہ النحل میں ہے کہ: اللہ کی نعمت جانتے ہیں پھر بھی اس کا انکار کر دیتے ہیں….

خوب شکر ادا کریں اللہ تعالی نے آپکو ہر وہ نعمت عنایت کی ہیں جس سے بہت سے لوگ محروم ہیں۔ شکر کریں اور زندگی کو آسان بنائیں اور خوشیوں بھری زندگی گزاریں…..

اللہ تعالی مجھے، آپکو اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو امن و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے اور اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں