نصف صد سال کی تجارتی خدمات الف مبروک
نقاش نائطی
۔ +966562677707
40 ایک سال قبل 1983 ہم حج اکبری ادا کرنے سفر کی نیت سے ممبئی آئے تھے تو بیرون ممالک سفر سہولیات مہیا کرنے والا، قوم اہل نائط سے منسلک ایک ہی مکتب سفریات تھا اور جاکثی شبر بھائی اس کے روح رواں تھے۔ شروع میں سعودی ایرلائن کے براہ راست ایجنت ، زرین ٹروایلس کے ذکا بھائی کی معرفت ہی ہوائی ٹکٹ و ویزہ اسٹامپنگ کی خدمات کروائی جاتی تھیں، غالبا قوم نائط کے مایہ ناز سپوت عبدالقادر حافظکا
مرحوم کے 1977 بھارتیہ حکومت کی طرف سے سعودی عرب کے سفیر مقرر کئے جانے سے کچھ سال پہلے 1972 المحترم جاکٹی شبر بھائی نے، جاکٹی ٹروایلس کے نام سے سفری سہولیات مہیا کی جانے والی کمپنی, ایک بھٹکلی رہاشی کھاناوڑی یا خولی کے پہلے مالے پر ایک ٹیبل و فوں کے ساتھ، ابتداء میں سفر حج پر جانے والے پانی کے جہاز کے ذریعہ حج بیت اللہ جانے والے زائرین حرم کے چار ماہ کے ویزہ بکنگ کے
ساتھ جاکٹی ٹراویلس کی خدمات ممبئی مسجد اسٹریٹ سے شروع کی ہوئی تھیں۔ جو بعد وفات حافظکا مرحوم، ممبئی کارپوریشن کی طرف سے بحیثیت ایک سرگرم سیاست دان عبدالقادر حافظکا مرحوم کی خدمات کے اعتراف کے طور، مسجد اسٹریٹ کا نام، اے کے حافظکا مرحوم کے نام نامی سے موسوم کی گئی ہے
یہ وہ ایام تھے،پانی کے جہاز ٹکٹ بک ہونے کی اطلاع بذریعہ تیلگرام سے پہونچای جاتی تھی تب فون ایس ٹی ڈی کی خدمات تھی نہ آج کے موبائل فوں واسمارٹ فون! تلیفون بھی مشکل سے بھتکل کے ۴/۵ امیر گھرانے میں ہی تھے۔ کسی سے فون پر بات کرنی ہو تو ٹرنک کال یا ارجنٹ بات کرنی ہوتی لائیٹننگ کال بک کرکے پیغام رسانی ہوتی تھی کمپیوٹر کا زمانہ بھی نہیں تھا تب گاؤں میں آٹو رکشہ بھی نہیں تھے ممبئ سے بھتکل بس سے انے والے کا سامان گھر تک پہونچانے کے لئے ہاتھ گاڑی کا انتظام تھا
2005 کچھ ہم تارکین وطن مملکت سعودی عربیہ کی کوششوں کے ثمرات میں، منگلور ڈومیسٹک ایرپورٹ،عالمی معیار ایرپورٹ ترقی پزیر کئے جانے سے قبل تک ،اہل بھٹکل و قرب و جوار بھٹکل، مرڈیشور، منکی، شیرور، بیندور، گنگولی والوں کا عرب ملک آتا جانا سفرخلیج، ممبئی ہی کے راستے ہوا کرتا تھا اس لئے ایسے وقت ویزہ اسٹامپنگ وٹکٹ دستیابی تک، بلاد شہر ممبئی آکر دو چار دن ہفتہ دس دن رہنا، ضیاع وقت کے ساتھ ہی ساتھ ضیاع سرمایہ بھی ہوا کرتا تھا۔ ایسے وقت جاکٹی ٹراویلس ممبئی آفس،
ہم مصروف معاش اہل نائط کے لئے، ایک بہت بڑی نعمت تھی۔ بھٹکل ممبئی آتی جاتی بس سروس سے لوگ عموما پاسپورٹ جاکٹی ٹراویلس بھیجا کرتے تھے اور جاکٹی ٹروایلس کے طرف سے، ٹکٹ تاریخ طہ کئے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد، ایک دن پہلے ممبئی پہنچتے ہوئے، خلیج کے ملکوں کا اپنا سفر جاری رکھا کرتے تھے۔ان ایام خلیج کے مختلف ملکوں میں مصروف معاش ہم تارکین وطن کا تعلق صرف اور صرف خط و کتابت ہی سے ہوا کرتا تھا اور بذریعہ پوسٹ ترسیل خطوط دو تین ہفتوں میں جہاں پہنچتے تھے وہیں
جاکٹی ٹرائیولس اور دیگر قومی رضاکاروں کی خدمات کے چلتے ، آتے جاتے مسافروں کے توسط، ہر کسی کے لکھے نامہ بر،ایک دو دنوں ہی کے اندر منزل خلیج کی مقصود پہنچا کرتے تھے۔ اس کا طریقہ کار کچھ ایسا تھا پم تارکین وطن کے گھر والے خطوط لکھ کر بھٹکل بس اسٹیشن پر بھیجا کرتے تھے،وہاں سے ممبئی جانے والے مسافر وہ تمام خطوط ممبئی جاکٹی سفریات آفس لادیتے تھے۔ کچھ رضاکار ان خطوط کو مختلف خلیجی ممالک کے پتوں کے اعتبار سے چھان الگ کرتے ہوئے، خلیج کے
مختلف ملکوں جانے والے،مسافروں کے ہاتھوں خطوط پہنچایا کرتے تھے۔ خلیج کے کسی بھی علاقے میں پہنچے تمام خطوط بعض رضاکاروں کے ہاتھوں چھٹنی کر مختلف علاقوں شہروں کو فوری طور بھیج دئیے جاتے تھے اور جنوب بھارت بھٹکل سے لکھے خطوط خلیج کے کسی بھی ملک کے کسی بھی علاقے کے ہم تارکین وطن تک، یوں دن دو دن کے اندر دستی طورہم تک پہنچ جائے کرتے تھے
۔اور خلیج سے واپسی خطوط بھی وطن کی مسجد دیوڑھی پر ڈالتے ہوئے، مختلف رضاکاروں کی خدمات کےصلے میں،منزل مقصود ایک دو دن کے اندر پہنچ جائے کرتے تھے
بعد کے ایام جاکٹی ٹرویلس کی نظامت جوان سال ریاض جاکٹی کے مضبوط کندھوں پر آنے کے بعد، جاکٹی ٹروایلس نے، اپنے سفری عوامی خدمات دائرہ عمل،بمبئی کے ساتھ ہی ساتھ بھٹکل و آس پاس بھٹکل کئی علاقوں تک پھیلاتے ہوئے،
اپنے شاندار عوامی خدمات شمالی ھند تک پھیلاتے ہوئے، آج 13 جون ملی اطلاع مطابق جاکٹی سفریات کا دو سال دے دہلی جاری تجارتی سفر اپنے تمام قانون ملکی کو آداب و اقدار شرائط پوری کئے دہلی شہر میں قانونا”اپنے سفریات تجارت شروع کرچکا ہے۔ جکٹی سفریات اپنے عوامی خدمات کے نصف صد سال ابھی گذشتہ مہینے ہی مکمل کئے ہیں
لوگ دیکھ رہے ہیں جناب محترم شبر صاحب جاکٹی نے جس پودے کو جذبہ خلوص کے ساتھ بویا تھا آج یہ پودا جناب ریاض احمدجاکٹی صاحب کی سوغات محبت سے، ایک طاقتور درخت کی شکل میں کھڑا ہے۔ اللہ عزوجل جاکٹی خاندان کے اس گلستان کو سدا سر سبز و شاداب رکھے، ان کی باہمی الفت و محبت کو جاری و ساری رکھے، اور یہ ٹراویلنگ ایجنسی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہے۔ اس کا زندہ ثبوت جاکٹی ٹراویلس کی عوام کے لئے دی جانے
والی مختلف خدمات ہیں۔الحمدللہ جاکتی تروایلس حکومت ھند سے منظور شدہ لائسنس ہولڈر ادارہ ہے جہاں سے گلف جانے کے لئے ایمگریشن کا کام انجام دیا جاتا ہےاور افرادی قوت (men power dupply) بہم پہنچانے کا کام بھی کیا جاتا ہے اور حکومت وزرات اقلیت امور حج سیل سے بھی منظور شدہ ہے جہاں سے حج عمرہ پیکیج کا کام ہو رہا ہے اس کے علاوہ جاکٹی سفریات سعودی کانسلیت ممبی سے بھی منظور شدہ ادارہ ہے جہاں سے سعودی ویزہ کی استمپنگ خدمات براہ راست پوری کی جاتی ہیں ۔نیز جاکٹی ٹروایلس IATA سے بھی منظور شدہ ہے جہاں سے براہ راست ہوائ جہاز کی تکت جاری کی جاتی ہیں۔