قومی اثات سے واقفیت سب سے اہم ضرورت
نقاش نائطی۔
+966562677707
بھارتیہ تاریخ کا، ہم مسلمانوں کا، سب سے پرانا اجتماعی و ملی ادارہ، جماعت المسلمین بھٹکل، بحیرہ عرب کے جنوب ھند کےساحل پر، آج سے چودہ ساڑھے چودہ سال سو سال قبل آباد ہوئی، آپنی یہ سنہری تاریخ سے، موجودہ نئی نسل کو آگہی دلانے کی نیت سے، سال رواں کے اختتام بعد، نئے سال کے ابتدائی 4 اور 5 جنوری 2023 کو، ہزار سالہ یوم تاسیس سکونت آہل نائط منانے جارہا ہے۔ تمام اہل بھٹکل ساکن، مختلف ریاست الھند،
گاؤں شہر و ریگزار خلیج عرب و عالم کے دیگر ممالک میں سکونت پذیر اہل نائط بھٹکلی احباب سے التماس و گزارش ہے کہ وہ سال نؤ کے ان ایام منعقد پزیر ہونے والے ان جلسوں کو کامیاب کرنے کے لئے، اپنی اپنی استطاعت مطابق دامے درمے سخنے نہ صرف مدد و نصرت کریں بلکہ اپنے آباء و اجداد کی اثاث جماعت المسلمین بھٹکل کے اس ہزار سالہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ، اپنی تمام تر معشیتی مصروفیات کو کچھ آگے پیچھے کرتے ہوئے، ان پروگراموں میں اپنی شرکت کو لازم ملزوم بنائیں
ویسے یہ ہزار سالہ اجلاس تاسیس سکونت اہل نائط منطقہ بھٹکل ، بھٹکل و اطراف بھٹکل سکونت پذیر تمام اہل نائط کی شمولیت سے منایا جاتا چاہئیے تھا لیکن جماعت المسلمین بھٹکل نے، اہل نائط ساکن بھٹکل ہی کے قائم جماعت المسلمین کے ہزار سالہ زندگی پر محیط مختلف پروگرام منعقد کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے یہ ایک اچھی اور نیک شروعات ہے۔اس کی جتنی تعریف و توصیف کی جائے کم ہے آپسی اجتماعیت سے مستقبل قریب میں، کچھ سالوں بعد، اس علاقے میں سکونت پزیر تمام اہل نائط برادری پر مشتمل تین روزہ پروگرامات رکھے جاسکتے ہیں۔