کرناٹک بھٹکل کے11 سالہ فلاح ایم جے انٹرنیشنل لیول کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب 32

کرناٹک بھٹکل کے11 سالہ فلاح ایم جے انٹرنیشنل لیول کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب

کرناٹک بھٹکل کے11 سالہ فلاح ایم جے انٹرنیشنل لیول کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب

نقاش نائطی
۔ +96656277707

اہل بھٹکل سمیت تمام کرناٹک واسیوں کے لئے یہ ایک انتہائی تفخر آمیز خوشخبری یے کہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے دوبئی یو آئے آی کے کراٹے مقابلوں میں، بھارت کی نمائندگی کرنے کا شرف، اس سال جنوب ھند ساحلی کرناٹک بھٹکل کے اہل نائط فرزند،12 سالہ فلاح ابن فیاض ایم جے کو ملا ہے۔ فلاح ایم جے اس لحاظ سے بھی قابل مبارکباد ہیں کہ وہ پہلے بھٹکلی اہل عرب فرزند نائطہ قوم ہیں،

جنہیں اس کم عمری میں، اتنے بڑے بھارت کی طرف سے، کراٹے کھیل کی نمائندگی کرنے، اپنے آبائی پشتینی عرب ریگزار جانے کا اتفاق ہوا ہے، جہان سے کبھی بارہ پندرہ سو سال قبل انکے آباء و اجداد پیشہ تجارت سے منسلک، بادبانی کشتیوں میں، عرب ممالک سے ھند آتے جاتے، یہیں بھٹکل میں بس گئے تھے

یہاں ہم اپنے قارئین بتاتے چلیں کہ عرب تجار کا بھارت سے تجارتی تعلق ماقبل اسلام خاتم الانبیاء محمد مصطفی ﷺ سے رہا ہے۔ گجرات احمد آباد کے ساحل،مہاراشٹرا کونکن کے ساحل، تمل ناڈ کلیکیرے کے ساحل، کیرالہ کوچین کے ساحل کے ساتھ ہی ساتھ کرناٹک بھٹکل کے ساحل پر،اہل عرب کے بس جانے کے شواہد تقریبا ڈیڑھ ہزار سال پرانے ہیں۔ اہل عرب جو بھارت کے مختلف مقامات پر آکر بس گئے تھے

انہیں “اہل نائطہ” یعنی نئے آکر بسے ہوئے کہا جاتا ہے ۔اہل نائطہ چاہے مہاراشٹرا ،گجرات، تمل ناڈ یا کیرالہ کے ہی کیوں نہ ہوں ان میں زمانہ قدیم، آپسی میل ملاپ فقدان کے باوجود، کھان پان، رہن سہن، مشترکہ دیواروں پر مشتمل قطار در قطار گھروں کی تعمیر جیسے مشترکہ اقدار پائے جاتے ہیں۔ اہل نائطہ اپنے شادی بیاہ رسم و رواج سمیت آپسی تجارتی و خانگی تنازعات کے باہمی تصفیہ حل کے لئے، اپنے علماء و حکماء آفراد پر مشتمل محکمہ شرعیہ قائم کئے

آپسی تنازعات حل کیا کرتے تھے۔ اہل بھٹکل،قائم جماعت المسلمین اور اس کے ماتحت محکمہ شرعیہ کے پاس نکاح و آپسی تنازعات حل کئے دفتری ثبوت، ہزار سال قبل والے ابھی تک موجود ہیں۔ اس اعتبار سے بھٹکل جماعت المسلمین اور اسکے ماتحت قائم محکمہ شرعیہ بھٹکل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آزاد بھارت کی،سب سے پرانی، منظم مسلم جماعت یا ادارہ ہے۔ اور الحمد للہ اہل نائطہ بھٹکل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے

کہ وہ اس جدت پسند دور فتنہ پرور میں بھی، تقریبا صد فیصد خوانگی تنازعات، محکمہ شرعیہ ہی سے حل کرواتے آئے ہیں، اس لحاظ سے حکومت ھند کو بھی اہل نائطہ ساکن بھٹکل قوم کی شکرگزار کا اظہار کرنا چاہئیے کہ کم و بیش پچاس ہزار افراد پر مشتمل یہ قوم، اپنے خواندگی تنازعات آپس ہی میں اپنے محکمہ شرعیہ میں تصفیہ حل کرواتے ہوئے، حکومتی عدلیہ پر پڑنے والے بوجھ کو خود حل کررہے ہیں۔

ایک دیے قبل مسلم پرسنل بورڈ کی،نشست مجلس منتظمہ، جب بھٹکل میں منعقد کی گئی تھی تو مسلم پرسنل بورڈ کے ذمہ داروں نے، جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سال قبل کے دستاویزات کا عینی مشاہدہ کرنے کے بعد جماعت المسلمین بھٹکل اور محکمہ شرعیہ بھٹکل کے بھارت کے سب سے پرانے مسلم ادارہ ہونے کی تصدیق بھی نہ صرف کی تھی بلکہ ابھی حال ہی میں مہان مودی جی کی طرف سے ٹرپل طلاق قانون نفاذ کے وقت،سپریم کورٹ میں، بھٹکل محکمہ شرعیہ کے ہزار سالہ سابقہ ریکارڈ دکھاتے ہوئے،

ہم مسلمانوں کے شرعی قوانین عمل درآمد ثابت بھی کیا گیا تھا ۔اللہ کا بڑا فضل و کرم ہے محکمہ شرعیہ بھٹکل قیام، ہزار سال گزرنے پر، ہزار سالہ یوم تاسیس انشاءاللہ 3اور 4 جنوری 2023 کو دو روزہ تقریبات مناتے ہوئے نئی نسل اہل نائطہ کو اپنے تابناک تجارتی ماضی سے روشناس کرانے کی سعی کی جائیگی ۔ انشاءاللہ بھارت کے مسلم اکثریتی علاقوں کے معروف اداروں کے ذمہ داروں کو بھٹکل آکر، اپنے ہزار سالہ سنہری تاریخ کا مشاہدہ کرنا چاہئیے۔ وما علینا الا البلاغ

بھٹکل/نئی دہلی 03؍ دسمبر 2022 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ فلاح ابن فیاض ایم جے نے دہلی میں منعقدہ نیشنل لیول مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکے انٹرنیشنل لیول مقابلہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں جو فروری میں دبئی میں منعقد ہونے والے ہیں۔ان کے کوچ امرابن جعفر صادق شاہ بندری نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھٹکلی انٹرنیشنل سطح کے لیے منتخب ہوا

ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کا ان کا ایک خواب تھا جوآج ان کے ایک ہونہار طالب علم کے ذریعہ پورا ہورہا ہے۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 نومبر کو بنگلورو میں منعقدہ اسٹیٹ لیول کراٹے مقابلہ کے لیے اتراکنڑ ضلع سمیت ریاستِ کرناٹک کے مختلف اضلاع سے 500 مساہمین نے حصہ لیا جس میں سے -35 کٹیگیری سے فلاح ایم جے نیشنل لیول کے لیے منتخب ہوا۔

نیشنل لیول مقابلے 2 دسمبر سے 5 دسمبر کے درمیان منعقد ہورہے ہیں جس میں فلاح ایم جے نے تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے فروری میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تحت دبئی میں منعقد ہورہے یوتھ کراٹے چمپئین شپ مقابلہ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنالی ہے۔ اس نیشنل مقابلہ میں بیس ریاستوں سے تقریباً دو ہزار مساہمین نے شرکت کی اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی ہو۔
واضح رہے

کہ فلاح ایم جے بھٹکل آزاد نگر میں واقع امرشاہ کراٹے اینڈ فٹنیس اکیڈمی سے جڑے ہوئے ہیں جس کے ذمہ امرشاہ بندری ہیں۔ ان کے مطابق چاہے مقابلہ اسٹیٹ لیول کے ہوں یا نیشنل لیول کے حکومت صرف انٹری فیس ادا کرتی ہے بقیہ اخراجات مساہم کو خود برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اب انٹرنیشل لیول کے مقابلہ میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا تمام بھٹکلی احباب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں