92

مناسب تعریف و توصیف بڑے بڑے عزائم پورا کرنے ممد و مددگار ہوتی ہے

مناسب تعریف و توصیف بڑے بڑے عزائم پورا کرنے ممد و مددگار ہوتی ہے

۔ نقاش نائطی
۔ +96656267707

جب کوئی ابن القوم و بنت القوم ، کوئی بھی، کسی بھی تعلیمی و معاشرتی یاتفریحی کھیل مقابلوں میں، مقام افتخار حاصل کرتے ہیں تو انکی مناسب پذیرائی ہوتی رہنی چاہئیے تاکہ نہ صرف ان کو اس سے ،حوصلہ ملے, بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے، ان کے بعد والے بچے اور ان کے بعد والی آگے آنے والی نسل کو، اپنوں سے کچھ قدم آگے اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے کی خواہش جاگے۔

اسی لئے جب جب بھی قوم کے بچے دنیوی و دینی تعلیمی یا کھیل کود مقابلوں میں کوئی بھی امتیازی مقام متمئز حاصل کرتے ہیں تو ہم ان کی پذیرائی میں کچھ لکھتے ہوئے, اپنی طرف سے,ایک حد تک حق تعریف و توصیف ادا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔کل 13دسمبر 2022 ہم آل شاہ بندر کی آگے والی نسل ، ہماری بہن شاکرہ شاہ بندری زوج عرفان جوکاکو مرحوم سے, آگے پروان چڑھنے والے

، جوکاکو چامنڈی مشترکہ آل کی بنت، بھٹکل انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول (AGEMHS) کی طالبہ 14سالہ فاطمہ زہرہ بنت امہانی زوج صابر احمد چامنڈی، بھٹکل میں منعقد انٹر اسکول زونل قرآت مقابلہ جیتتے ہوئے، انکولہ منعقد ڈسٹرکٹ لیول پرتبھا کرنجی قرآت مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے، قرآت مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے، مستقبل میں منعقد ہونے والے انٹر اسکول اسٹیٹ لیول مقابلوں میں,

حصہ لینے قابل ٹہرائی جاچکی ہے۔ گویا چھوٹے سے تعلقہ بھٹکل کی آل نائط بیٹی فاطمہ زہرہ نے، مستقبل میں منعقد ہونے والے انٹر آسکول اسٹیٹ لیول مقابلوں میں، پورے کاروار ڈسٹرکٹ کی طرف سے نمائیندگی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور پورے ھند میں، اپنے اسلامی تشخص کے لئے مشہور بھٹکل کی باپردہ 14 سالہ مسلم لڑکی کے لئے، یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، جس کی تعریف و توصیف کی جانی چاہئیے

اس موقع پر ہم ابن بھٹکلی یا نقاش نائطی اپنی بھتیجی کی بیٹی فاطمہ زہرہ کی، اس کامیابی پر، اسے تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے بارگاہ ایزدی مالک و خالق دو جہاں کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ فاطمہ زہرہ و اس جیسی بنات و ابنائے بھٹکل یا دیگر مسلم طلبہ و طالبات کی اسلامی خطوط بہتر پرورش کرنے کی، انکے والدین کو توفیق بخشے اور بعد تعلیم انکی دنیوی و اخروی زندگی کو کامیاب بنائے آمین فثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں