42

کرسمس کے موقع پر پی ٹی وی بولان کا خصوصی شو

کرسمس کے موقع پر پی ٹی وی بولان کا خصوصی شو

تحریر وتصاویر۔ خالد حسین
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے مذہبی تہوار کو جوش وجذبے سے منانے کے لیے تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں 25 دسمبر کا دن کرسمس اور وڈادن جوکہ حضرت عیسیؑ کے یوم ولادت کی خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کی یہ تاریخ رہی ہے

کہ اُس نے مختلف قومی ومذہبی تہواروں کے موقع پر صوبے میں آباد تمام اقوام اور مذاہب کی خوشیوں اورغم میں برابر شامل رہا ہے اور مذہبی روایات و رسومات کے مطابق پروگرامز ترتیب دیئے ہیں ۔

قارئین ۔ گزشتہ روز پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر لیاقت بادینی کی ہدایات میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز ریکارڈکئے اس موقع پر پی ٹی وی کوئٹہ کا خصوصی شو ربھی یکارڈ کیا گیا یہ شوز 25 دسمبر کو پی ٹی وی بولان اور پی ٹی وی ہوم پر پیش کئے جائیں گے

اسحاق لہڑی اور اُن کی ٹیم نے ان ڈور اسٹوڈیوزمیں ایک بہت ہی دلکش اور خوبصورت سیٹ لگایا اور اُسے رنگا رنگ جھنڈیوں ، غباروں اور پھولوں سے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا اس شو کے بھر پور کیمرہ ورک کے لیے ناصر ولیم ،

شہزاد لہڑی اور اُن کی ٹیم نے شاندارشارٹس بنائے شو میں حلیم شاہوانی نے بطور معاون جب کہ شبیر جان سما لانی نے بطور سپاٹ بوائے خدمات انجام دیں اس شو میںخواتین، بچوں ، بڑوں ، سیاسی وسماجی رہنماوں نے بھر پور شرکت کی شو میں فارد سیمی ، ڈاکٹر منیر ، مشرف نوشیر ،

شہزاد کندن، فادر سمسن سمیت دیگر شخصیات نے بھر پور شرکت کی اس شو کی میزبانی کے فرائض برادر نوئل نے انجام دیئے شو کا آغازخصوصی دعا سے کیا گیا

فادر سیمی نے دعائیہ کلمات ادا کئے معروف گلوکارہ شمائلہ عمران نے کرسمس کا گیت پیش کیا نیو لائف چرچ کے سنڈے سکول کے طلباء و طالبات نے کرسمس گیت ، ٹیبلوز پیش کئے ننھی طالبہ ثالثہ سائمن نے کرسمس کا انگریزی گیت اورسُنیل نذیر نے رباب کی دھن پر کرسمس گیت پیش کیا سُنیل نذیر اس سے قبل اندرون ملک اور بیرون ملک اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں شو سے خطاب کرتے ہوئے فادر سمسن نے حضرت عیسی ؑ کی زندگی 

تعلیمات اور دنیا کے لیے امن کے پیغام کو اُجاگر کیا اُنہوں نے کہا کہ کرسمس کا دن ہمیں دنیا بھر میں امن ، بھائی چارے ، اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے یہ دن پوری دنیا میں حضرت عیسی ؑکے یوم پیدائش کے طورپر منایا جاتا ہے

اور یہ دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن پوری دنیا میں تقریبات منعقد کرکے اُن کا پیغام اور تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے پُرامن معاشرے کے قیام ، ملکی ترقی اور انسانیت کی بقاء و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئے دن کے آغاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے اُنہوں نے پی ٹی وی کوئٹہ اور پی ٹی وی بولان کے جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر فہیم شاہ اور پی ٹی وی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

کہ اُنہوں نے بلوچستان کی مسیحی برادری کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ کرسمس کا تہوا ر منانے کا طریقہ اور اپنا جوش و جذبہ پوری دنیا پر واضع کرسکیں۔شو سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر نے کرسمس کے اس پُر مسرت موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادر ی کو مبارکباد پیش کی اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں خوشیوں کے ساتھ ساتھ امن، اخلاقیات اوربرداشت کا پیغام دیتا ہے اُنہوں نے پی ٹی وی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

۔شو کے اختتام پر شرکاء نے کرسمس کیک کاٹا ۔قارئین۔ سینئر پروڈیوسر لیاقت بادینی ہی کی ہدایات میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی لازوال تصانیف ، نظریات و افکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بزم اطفال کے عنوان سے ایک شو ریکارڈ کیا گیا

اس شو کو طاہر سکندر رحیم نے تحریر کیا ہے اور میزبانی کے فرائض رابعہ نذر نے انجام دیئے جب کہ مہمان خاص کے طور پر معروف شاعر و ادیب عبدالروف رفیقی نے شرکت کی

اس شوکی روشنی و عکاسی اور کیمرہ ورک ناصر ولیم ، اصغر علی بلیدی ، شہزاد لہڑی ، شاہد لانگو ، سلیم رئیسانی نے انجام دیئے جبکہ آڈیو انجنیئرداد محمد جتک اور بوم آپریٹر یاسین کرد تھے حلیم شاہوانی نے بطور معاون پروگرام خدمات انجام دیں شو کے سپاٹ بوائے شبیر جان سمالانی تھے اس شومیں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

۔ شو میں بچوں کے لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کارناموں ، پیغامات ، نظموں ، اشعار و افکار پر مختلف انداز میں نظمیں پیش کی گئیں شاعر مشرق کی زندگی ،

بچوں کے لیے شاعری سے متعلق مختلف سوالات سے بچوں میں ذہنی آزمائش کے مقابلے کروائے گئے اوربچوں کی دلچسپی کے لیے مشہور نظموں کو ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا گیا جس سے بچوں میں کافی خوشی اور دلچسپی پائی گئی

۔ لیاقت بادینی ہی سے متعلق بات جاری رکھتے ہیں اور اُن کی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل جوملک کے مشہور ومعروف ڈرامہ نگارظفر معراج نے تحریر کی ہے یہ سولہ اقساط پر مشتمل براہوئی ڈرامہ سیریل بخت ہے

جس کی ریکارڈنگ کا ایک اسپیل کچھ عرصہ تعطل کے بعد اب عنقریب شروع ہونے کو اس سیریل میں صوبے کے سینئر او ر منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں جاوید جمال ،شائستہ صنم ، ظاہر لہڑی ،حلیم مینگل ، فراز مری ، پاکیزہ خان ، شاہین علی زئی ، صبیحہ بلوچ، جمعہ خان مینگل ، غلام علی لہڑی ،خالق داد ،

کریم مہر شامل ہیں اس سیریل کی خاص بات قبائلی روایات کی آڑ میں غیرت اور سیاہ کاری کے نام پر خواتین کے استحصال اور قتل کے مشکوک واقعات سمیت قبائلی روایات کے منافی نوجوان نسل کی جانب سے اُٹھائے جارہے زندگی کے بڑے بڑے فیصلوں کم عمری کی شادیوں اور اُن کے نقصانات کواُجاگر کیا جارہا ہے یہ سیریل بھی ایک شاندار کوشش ہے جو ناظرین کو بہت پسند آئے گی ۔

قارئین ۔ بات کرتے ہیںپی ٹی وی بولان کے سینئر پروڈیوسر جاوید شاہ کی میگا ڈرامہ سیریل صباء ، اور کاووبوائے ٹیلی فلم جس کی ریکارڈنگ سے متعلق ۔ حلیم مینگل کی تحریر کردہ 13 اقساط پر مشتمل بلوچی ڈرامہ سیریل صباء کا کوئٹہ کا اسپیل مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں کاووبوائے ٹیلی فلم سمیت اس سیریل کے اگلے اسپیل کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا جائے گا اس سے قبل جاویدشاہ ظاہر لہڑی کی تحریرکردہ نئی ٹیلی فلم نکاح نامہ کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں۔سینئر پروڈیوسر جمال ترین کی ہدایات میں ہوئے

بلوچی لائیو شو کی میزبانی کے فرائض وحید بلوچ نے انجام دیئے اس شو میں میڈم فریدہ بلوچ اور مفتی عبداللہ گل بطور مہمان شریک ہوئے کم عمری کی شادیوں اور اُن کے نقصانات پر ایک بہت ہی سبق آموز شو پیش کیا گیا جس میں لائیو کالز کے ذریعے ناظرین نے بھر پور شرکت کی اس شو میں شادی کے معاملے میں ہمارے معاشرتی و معاشی مسائل سمیت گھریلومشکلات پر بھی بات چیت کی گئی

اس شو میں شعور اُجاگر کرنے سمیت خواتین میں صحت اور بیماریوںسے متعلق بھی بہت مفید باتیں کی گئیں اور مشورے دیئے گئے شو میں شادی جیسے عظیم بندھن سے متعلق شرعی اور دینی احکامات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ سینئر کمپیئر طاہر بڑیچ نے اپنے پشتو لائیو شو میں ڈاکٹر فرحان فیصل ماہر امراض قلب اور ڈاکٹر عبدالعزیزشوگر اسپیشلسٹ کو مدعو کیا پشتو ٹائم کے اس شو کے پروڈیوسر میر احمد کاکڑ تھے اس شومیں موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے دل کے امراض ہارٹ اٹیک اور شوگر کے بڑھتے ہوئے

کیسز پر ایک بہت ہی معلوماتی شو پیش کیا گیا اس شو میں لائیو کالز کے ذریعے ناظرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاشو میں امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، بلڈ پر یشرکی وجوہات اور شوگر جیسے مرض سے بچاو ، احتیاطی تدابیر ، صاف ستھرے انسانی ماحول کی اہمیت پر بات چیت کی گئی ناظرین کو اس خصوصی شو میں روزمرہ زندگی کے طور طریقوں اورخوراک میں اعتدال اور اس کی اہمیت، سگریٹ نوشی کے خطرناک اثرات سے آگاہ کیا گیا اس شو میںانسانی رویوں پر بھی ایک شاندار گفتگو کی گئی جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔

علی سمالانی کے لائیو شو میں ڈاکٹر علی دوست محمد لانگو نے شرکت کی اس شو کے پروڈیوسر سید ذیشان شاہ تھے شو میں اُنہوں نے صحت حفاظت کے لیے یوگا جیسے سستے ذریعے پر اظہار خیا ل کیا ڈاکٹر علی دوست محمد لانگو ان دنوں کوئٹہ میں یوگا ورزش کی افادیت اور شعوراُجاگر کرنے پر کام کررہے ہیں

جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔کمپیئر سلیم بلوچ اورپروفیسر خدائیداد گل نے اپنے لائیو شو میں صوبہ بلوچستان بلکہ ملک کے ایک نامور اور ایوارڈیافتہ اداکار عبدالقادر حارث ( مرحوم ) کی پانچویں برسی کے موقع پراُن کی یاد میں اوراُن کی شاندار فنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شو پیش کیا گیا عبدالقادرحارث ( مرحوم ) کے بارے میں کچھ کہنا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا

اُن کی شاندار اداکاری کا ہر شائق معترف ہے یوں تومرحوم کے لاتعداد ڈرامے ، فلمیں ناظرین کے دلوں پر نقش ہیں مگر راقم الحروف کو با ربار اُن کا ایک کردار جوکہ ملک کی معروف ڈرامہ نگار نورالہدہ شاہ کے لکھے ہوئے لانگ پلے آدم زاد میں اد ا کیا گیا تھا یہ ڈرامہ پی ٹی وی کے لانگ پلے کے مقابلوں پرمشتمل تمثیل کے سلسلہ میں پی ٹی وی کوئٹہ سے پیش کیا گیا تھا بارش اورشدید سردی میں شوٹ کئے گئے

مناظراپنی مثال آپ تھے اس ڈرامے میں عبدالقادر حارث ( مرحوم ) نے جو کردار نبھایا تھا وہ تمثیل کے سلسلے کا بہترین کردار تھا اس کردار پر اُنہیں بہترین اداکار قرار دیا گیا تھا مرحوم بلاشبہ ٹی وی، فلم ، اسٹیج اورریڈیو کے ایک بہترین اداکار و صدا کار ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کے لیے باعث فخر تھے

وہ 16 دسمبر 2017 ء کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہم سے جُدا ہوکر خالق حقیقی سے جاملے اور یہ خلاء تاحال پُر نہ ہوسکا ، نوجوان پروڈیوسر سید ذیشان شاہ کی ہدایات میں نوجوان کمپیئر سلیم بلوچ اورپروفیسر خدائیداد گل نے اپنے لائیو شو گل نا وتاخ میں پی ٹی وی کوئٹہ کے لیجنڈ اداکار کوبھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر اُنہوں نے مرحوم کے ڈراموں کے کلپس بھی پیش کئے اس شاندار شو پر میں سید ذیشان شاہ، کمپیئر سلیم بلو اور کمپیئر پروفیسر خدائیداد گل اور پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ کو خراج تحسین پیش کرتا

ہو ۔ پروفیسرڈاکٹر زاہد دشتی مسلسل اپنے ادبی اور تخلیقی لائیو شو میں کافی شہرت رکھتے ہیں اس سلسلہ میں اُنہوں نے اُنہوں نے نوجوانوں کے لیے فزیکل ایجوکیشن جیسے اہم موضوع پر بلوچی ٹائم میں لائیو شو پیش کیا اس شو میں فزیکل کالج کوئٹہ کی پرنسپل پروفیسر میڈم زلیخاء کریم اوراسسٹنٹ پروفیسر ڈگری کالج دالبندین فضل محمد اور باز محمد مری لیکچرارڈگری کالج دالبندین نے شرکت کی

اس شوس کے پروڈیوسر بلوچ خان جمالدینی تھے شو میں صحت و تندرستی کے لیے سکولز و کالجز میں فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت پر گفتگو کی گئی شو میں محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے اداروں میں فزیکل ایجوکیشن کی سہولیات اور اساتذہ کی تربیت پر ایک معلوماتی شو پیش کیا گیا ۔ نوجوان کمپیئر محمد کاشف نے اپنے لائیو شو میں بلوچی اخبار کے پہلے ایڈیٹر عبدالکریم سروہی کی 38 ویں

برسی کے موقع پر اُن کی شاندار ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے معروف شاعرمہتاب جھکرانی اور محقق حسین بخش کو مدعو کیا اس موقع پر اُنہوں نے مرحوم کی برطانوی دور میں شاندار ادبی خدمات انجام دے کر تاریخ رقم کی ہے اس موقع پر اُنہوں نے برٹش دور میں آج کے سی پیک سے متعلق مرحوم عبدالکریم سروہی کی پیشگوئیوں کا بھی ذکر کیا ۷۴۱

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں