48

ریاستی سطح کے انٹر اسکول مقابلے شیموگا میں،14 سالہ بنت بھٹکل نے پہلا مقام افتخار حاصل کیا

ریاستی سطح کے انٹر اسکول مقابلے شیموگا میں،14 سالہ بنت بھٹکل نے پہلا مقام افتخار حاصل کیا

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

ریاستی سطح کی پرتیبھا کرنجی شیموگا پروگرام کا افتتاح 7 جنوری کو کویمپو رنگا مندرا میں ہوا تھااس ریاستی سطح کے مقابلوں میں جہاں پورے کرناٹک صوبے کے 31 مختلف ڈسٹرکٹ مختلف اسکولی بچوں نے حصہ لیا ہے، وہیں پر انجمن گرلز انگلش میڈیم اسکول (AGEMHS) کی 14 سالہ فاطمہ زہرہ بنت امہانی زوج صابر چامنڈی نے پہلے بھٹکل میں،انٹر اسکول تعلقہ لیول اور پھر 13 ڈسمبر 2022 انکولہ منعقد انٹر اسکول کاروار ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں میں حسن قرآت مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے

پورے کاروار ڈسٹرکٹ کی طرف سے کرناٹکا اسٹیٹ لیول پر نمائیندگی کرنے کا متمیز مقام حاصل کیا تھا۔ اب آج 7 جنوری 2023 پورے کرناٹک اسٹیٹ لیول انٹر اسکول مقابلوں میں کاروار ڈسٹرکٹ کی طرف سے حصہ لیتے ہوئے، بنت القوم نائط، عزیزہ فاطمہ زھرہ نے پورے کرناٹک کے 31 مختلف ڈسٹرکٹ سے چن کرآئے،تمام بچوں کے حسن قرآت مقابلے میں، پورے اسٹیٹ لیول کا پہلا امتیازی مقام حاصل کرتے ہوئے،

اس بی جے پی مسلم منافرتی دور حکومت میں، شہر بھٹکل اور قوم نائط اور قومی ادارہ آنجمن حامی المسلمین کا نام روشن کردیا ہے۔ اس کے لئے انجمن حامی المسلمین بھٹکل کی طالبہ عزیزہ فاطمہ زہرہ بنت صابر چامنڈی قابل مبارکباد و قابل ستائش ہیں۔ اب عزیزہ فاطمہ زہرہ مستقبل میں منعقد ہوئے والے انٹر اسکول آل انڈیا لیول مقابلوں میں آپنی قسمت آزمانے دہلی یا ھند کے کسی مخصوص صوبے میں، حصہ لینے جاسکتی ہیں۔

بنت بھٹکل کا کسی بھی آل انڈیا لیول مقابلوں میں صوبے کرناٹک کی نمائیندگی کرنے کا اعزاز پانا ہی یقینا یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اس کے لئے انجمن حامی المسلمین کی طرف سے یا خلیج کونسل کی طرف ست، کس قسم کی پذیرائی ہوتی ہے دیکھنا باقی ہے۔ تاکہ قوم و ملت کے بچے ایسی پذیرائی سے ہمت پاتے ہوئے، آئیندہ مستقبل میں منعقد ہونے والے ایسے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے قوم و ملت کا نام صد افتخار بلند کرسکیں۔

طلبہ کی مناصب تعریف و توصیف بڑے بڑے عزائم پوراکرنے ممد و مددگار ہوا کرتی ہے
شیموگا کے ڈپٹی کمشنر آر سیلوامانی نے کہا کہ تین روزہ ریاستی سطح پر پرتھیبھا کرنجی اور کالوتسوا 7 جنوری 2023 سے شیموگا میں منعقد ہورہا ہےپیر کو شیوموگا میں ایک پریس کانفرنس میں، ڈی سی نے کہا کہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں جیتنے والے طلباء ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ 1,375 طلباء ہوں گے، جنہیں 23 انفرادی ایونٹس اور تین گروپ ایونٹس کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ پروگرام کا افتتاح 7 جنوری کو کویمپو رنگا مندرا میں ہوگا۔ مقابلے DVS کالج کیمپس میں منعقد ہوئے۔

ڈی سی نے کہا کہ مختلف اضلاع سے 150 سے زائد ججز حصہ لیں گے۔ تقریب کے انتظامات کے لیے 19 کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ ایونٹس میں جیتنے والوں کو یادگاری اور سرٹیفکیٹ کے علاوہ ₹6,000، ₹4,000 اور ₹2,000 کے نقد انعامات ملیں گے۔ انتظامیہ نے شہر کے 13 مختلف مقامات پر طلبہ کے قیام کے انتظامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں