عالمی سطح پربنتےبگڑتے رشتے،امن عالم قائم رکھنے، ممد و مددگار ہوسکتے ہیں 90

اسلوب دعوت دین،سلف و صالحین والا ہی لیا جائے

اسلوب دعوت دین،سلف و صالحین والا ہی لیا جائے

نقاش نائطی
۔ +966562677707

اسی کے دہے میں عرب ریگستان میں پیٹرو ڈالر کی جب برسات ہورہی تھی تو بھارت کیرالہ ٹمل ناڈ کرناٹک بھٹکل اور کونکن، گجرات، یوپی، بہار کے مسلمانوں کے ساتھ دیگر مسیحی ملکوں سے بے روزگار جب عرب کھاڑی ممالک سعودیہ دوبئی قطر کویت پہنچے تھے تو اس وقت اعلی تعلیم یافتہ کچھ عرب نوجوانوں نے، مختلف ملکوں کے لاکھوں لوگوں کا ان کے ملک، پیٹرو ڈالر کمانے آنے کو، ایک حسین موقع کے طور لیتے ہوئے، عالم کی مختلف مشہور زبان بول چال ماہرین پر مشتمل جالیات دعوہ سینٹر کی بنیاد ڈالی تھی

اور لیبر کیمپوں میں جا جا کر، ہم جیسے شرک و بدعات میں مستغرق باب دادا سے مسلمان پیدا ہوئے چلے آرہے نام مسلمانوں کو کبسہ بریانی کھلاتے ہوئے، ہفتہ واری کمپنی چھٹی کے دن ہمیں جالیات دعوہ سینٹر بلا لیجاتے ہوئے، دعوتیں کھلاتے ہوئے، ہم پر خوب محنت کرتےہوئے، دین سلف و صالحین سے ہمیں متعارف کروایا تھا چالیس سالہ ان عرب داعیان کی محنت کے نتیجے میں، ہم آج پورے عالم میں سلف و صالحین کی شرک و بدعات سے پاک دعوت دین اسلام کے مراکز کو نہ صرف ہم پاتے ہیں، بلکہ شرک و بدعات میں مستغرق اسی کے دہے سے قبل والے اہل مقلدین کے نام نہاد اداروں کو بھی، آج بہت زیادہ بدلے ہوئے، ایک حد تک شرک و بدعات سے پاک، ان سنی اداروں کو بھی اقرب الی السنہ ہم پاتے ہیں

ہم آل نائط کے لئے قطر دوبئی سعودیہ مسقط عربستان کی طرح ، قرب و جوار بھٹکل کی غریب بستی والے،دین اسلام اور تعلیمات، احادیث و قرآن سے بالکلیہ نابلد صرف نام کے مسلمان اور 15 شعبان و شب معراج کو ہی اصل عید سمجھنے والے مسلمانوں کے لئے، بھٹکل پیسہ کمانے، منی دوبئی آئے جیسا ہی ہے۔ اپنے اپنے علاقے سے لوگ دو وقت کی روٹی روزی کمانے بھٹکل آکر بس جاتے ہیں۔ بالکل اسی طرح، مینگلور کیرالہ کلیکیرے ٹمل ناڈ تو حیدر آندھرا، کونکن مہاراشٹرا، احمد آباد گودھرا گجرات تو،علیگڑھ لکھنؤ یوپی،

جیسے ہر صوبے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں وہاں وہاں آس پاس کی بستیوں کے نام نہاد نام کے مسلمان روزی روٹی کمانے جہاں جہاں بھی پہنچتے ہیں، خلیج کی عرب ریاستوں سے شرک و بدعات سے ماورا جو دین سلف و صالحین اپنے اپنے علاقوں میں لے آئے ہیں، انہیں چاہئیے کہ وہ عرب کھاڑی میں ان عربوں سے سیکھے سلف و صالحین کے دعوتی انداز و فکرکو اپناتے ہوئے،آنکے یہاں روزی روٹی کے لئے آس پاس دیہات سے آبسنے والے مسلمانوں میں، سلف وصالحین والے شرک و بدعات سے مبراء خالص دین قرآن وحدیٹ کو، ان میں رائج کرنے یا کرانے کی جستجو کی جائے

۔ ہم اہل نائطہ اپنے آل عرب اجداد طرز شافعی فقہ کے ماننے والے ہیں اور قرب و جوار بھٹکل سے یہاں آکر بسنے والے جمیع مسلمان حنفی فقہ کے ماننے والے ہیں لیکن ان کی علمی پس ماندگی کا عالم یہ ہے کہ قبرپرستی کو ہی دین اصل یہ سمجھتے ہیں اس لئے، ہمارے دیندار ماحول میں انکے آبسنے کو اللہ رب العزت کی طرف سے،انکی دینی تربیت کا حسین موقع کے طور اسے لیتے ہوئے، انتہائی تدبرانہ انداز انکے روزگار چھٹیوں کے دن، ان پر جم کر دینی محنت کی جائے، اور مہینے دو مہینے میں ایک

مرتبہ یا سال میں دو ایک مرتبہ جب جب بھی علماء احناف بھٹکل تشریف لائے وقت، انکے علاقوں میں انکے لئے خصوصی مجلسیں رکھتے ہوئے، انہیں شرک وبدعات سے ماورا دین سلف و صالحین کی طرف مائل کرنے کی سعی پیہم کی جائے۔ ہماری محنت سے وہ دن دور نہیں کہ یہ بھٹکل جیسے دیگر پیٹرو ڈالر برستی بستیوں میں آکر بسے آج کے نام کے مسلمان، ہماری محنت سے دین سلف و صالحین کو اپنی اپنی بستیوں میں لے جانے والے داعی دین بن جائیں گے وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں