گھر کی مرغی دال برابر 44

نظام قدرت کے عجیب نمونے

نظام قدرت کے عجیب نمونے

ناھز الخیرابن نقاش نائطی

فرسٹ ایڈ ایمبولینس کلینر مچھلی، جسے سمندری ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتا ہے، مچھلی کی وہ قسم ہے جو ایکٹو پراسائٹس، مردہ کھالوں اور مردہ ٹشوش کو کھاتی ہے۔ لہذا، یہ سمندری مخلوقات کے درمیان طبی ایمبولینس کے طور فائدہ مند خدمات انجام دیتی ہے۔ بڑی مچھلیاں جس کے منہ اور دانت صاف کرانے ہوتے ہیں ان کلینر مچھلیوں کو دیکھتے ہے اپنا منھ کھلا رکھ چھوڑتی ہیں اور یہ کلینر مچھلیاں بنا خوف و خطر کے کھلے مچھلیوں کے منھ میں گھستے ہوئے، غیر مطلوبہ چمڑوں کو اور بے جان ٹشوز کو کھاجاتی ہیں۔

آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ بڑی مچھلیوں کو کیسے احساس ہوتا ہے کہ wrasse (کلینر مچھلی کی ایک قسم) سے کوئی خطرہ نہیں ہے اورپھر خطرے کے خوف کے بغیر اپنا منہ کھولتی ہے۔ یہ چھوٹی کلینر مچھلیاں بھی بے خوف و خطر بڑی مچھلیوں کے منھ میں گھستے ہوئے ان بڑی مچھلیوں کے لئے مضر رساں مگر ان کلینر مچھلیوں کے لئے انکی رزق ان بے جان ٹشوش کو کھاکر جی لیتی ہیں۔ یہ خلقت کائینات کا اپنی تخلیقات کو مختلف بیماریوں سے نجات دلانے کا بہتری قدرتی نظام ہے جو ہم جیسے اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹروں کی لوٹ کھسوٹ سے ماورا، تین گنا زیادہ دنیا سے بڑےسمندری مخلوقات کی صحت کا خیال، بغیر کچھ اجرت لئے کرتی چلی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں