گھر کی مرغی دال برابر 50

مکہ المکرمہ کی نساء کی طرف سے منایا جانے والا دن، “یوم خریف”

مکہ المکرمہ کی نساء کی طرف سے منایا جانے والا دن، “یوم خریف”

نقاش نائطی
۔ +966563677707

اللہ اللہ، تیری شان و کبریائی پیش کرنے کے ہم مسلمین عالم کے الگ الگ نرالے انداز،جہاں سال کے 363 دن حرم مکی بیت اللہ شریف کالے غلاف میں ڈکھے، کعبہ اللہ شریف کےآس پاس عموماً سفید احرام پوش ضیوف الرحمن،تیری کبریائی کرتے پائے جاتے ہیں،وہیں یوم عرفہ 9 ذوالحجہ والا دن کالے عبایات زیب تن کئے مکہ المکرمہ کی نساء کا جم غفیر، طواف کعبہ کرتے ہوئے،کالے غلاف کعبہ سے ڈھکے بیت اللہ شریف کو کالے عبادات سے بھرے مطوف کعبہ کا منظر آسمان سے کس قدر دلکش لگتا ہوگا
جہان عالم بھر سے آئے بیس لاکھ سے بھی اوپر ضیوف الرحمن، حجاج کرام کا جم غفیر،یوم عرفہ کے لمحات جبل رحمت، میدان عرفات،اپنے رب دوجہاں کی حمد و صناء و کبریائی بیان کرنے اور اسکی رضا حاصل کرنے محو و مصروف ہوتا ہے، انہی اوقات دوران، مکہ المکرمہ کی مسلم نساء کی طرف سے منائی جانے والی تقریب “یوم خریف” دراصل کعبہ اللہ شریف کے صحن مبارک کو صدا سفید احرام پہنے عازمین حج و عمرہ سے آسمان سے کالے کپڑوں سے ڈھکے کعبہ اللہ شریف کے اطراف سفید دکھنے والے مطوف کو کعبہ اللہ کے کالے رنگ سے مطوف کو بھی اپنے کالے عبایات سے سیاہ تر کرتے ہوئے، عجیب و دلرباء منظر پیش کیا کرتا پے

حج کے ساتھ مکہ مکرمہ کی مسلمان خواتین کی ایک روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس روایت کو ’الخلیف‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت مکہ معظمہ بالخصوص مسجد حرام کی قرب وجوار کی کالونیوں میں بسنے والی خواتین ’عرفہ‘ کے روز یعنی نو ذی الحج کو خانہ کعبہ شریف میں حاضری دیتی ہیں، طواف کرتی، حجر اسود کو بوسہ دیتی اور ملتزم کے مقام پر دعائیں کرتی ہیں۔ اسے ’یوم خلیف‘ بھی کہا جاتا ہے۔

چونکہ ’یوم عرفہ‘ کو حجاج کرام میدان عرفات، منیٰ اور مزدلفہ کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں اس لیے خانہ کعبہ خالی ہوتا ہے اور مکہ کی خواتین کو طواف کرنے، حجر اسود کو چومنے اور ملتزم میں نوافل اور دعا کا موقع مل جاتا ہے سال کے باقی دنوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ سیاہ رنگ عباؤں اور لباس میں ملبوس مکہ کی خواتین جوق در جوق یوم عرفہ کے موقعے پر خانہ کعبہ میں آتی ہیں اور خشوع اورخضوع کے ساتھ عبادت کرتی پائی جاتی ہیں گذشتہ روز بھی مکہ معظمہ کی خواتین کی بڑی تعداد کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا گیا۔ یوم عرفہ کو زیادہ تر خواتین روزے سے ہوتی ہیں اور وہ اپنے ساتھ افطاری کا سامان بھی لاتی ہیں۔ اس کے علاوہ حرم مکی میں بھی ان کے روزہ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گذشتہ روزبھی “الخلیف” کی روایت کے تحت مکی خواتین کی بڑی تعدادکو مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے قریب روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔اللہ کی یہ شان نرالی کہ عموماً وقت عرفات خالی خالی رہنے والے کعبہ اللہ شریف کو ،مکہ کی نساء کے دلوں میں بات ڈالتے ہوئے،انہیں بھی اپنے دربار میں جوق درجوق بلاتے ہوئے،ان سے بھی اپنے اور اپنی زیر کفالت آل کے لئے، دنیا وآخرت تجھ سے طلب کرنے کا حسین موقع عنایت کرتاہے۔ یقینا تیری غفور الرحمن و رحیم والی عالی مرتبت شخصیت،جسے چاہے نواز دے آقا آور جسے چاہے محروم رکھے۔ تو ہی ہم مسلمانان عالم پر رحم فرما اور ہمیں اہنا مطلع و فرما بردار بندوں میں سے بنا۔ آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں