بھارت کو بیچنے کی مودی اسکیم”کچھ دو کچھ لو والا دلچسپ کاروباری ماڈل
نقاش نائطی
۔ +966562677707
کرناٹک انتخابی ہار کے بعد، اور راجستھان مدھیہ پردیش, تیلنگانہ، میزورم، چھتیس گڑھ پانچ ریاستی انتخابات بی جی پی کی شکست کھاتے پس منظر میں، عالمی طاقت امریکہ سے، مہان مودی جی کو انتخاب جیتنے ملٹی وٹامن ڈوز کی انتہائی ضرورت تھی۔ اسی لئے،غریب ومتوسط و امیر 140 کروڑ بھارتیہ عوام کے ٹیکس پیسوں کو امریکی مفاد میں اڑاتے ہوئے،
گویا ایک اعتبار سے کم اجرتی لاکھوں بھارت واسیوں کو، امریکی صنعتی مزدور یا غلام بناتے ہوئے، بھارت میں امریکیوں کو لوٹنے کا موقع فراہم کرنے ہی کے لئے،امریکی سفارتی حکام سے افہام وتفہیم سے، جون مہینے میں یہ مہان مودی جی کا امریکہ دورہ طہ کراتے ہوئے، بھارتیہ 5 صوبائی اور 2024 والے عام انتخاب جیتنے مہاں مودی جی کو قوی تر بنایا گیا ہے
**امریکی ریاست کا دورہ کرنے کے لئے مہان مودی جی نے، نہ صرف ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ڈرون کے بے تحاشہ مہنگے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے بلکہ گجرات میں چپ اسمبلنگ پلانٹ لگانے کی ایک نجی امریکی کمپنی کی لاگت پر 70% سبسڈی دینے پر بھی اتفاق کیا۔
مستقبل میں بنائے جانے والے 2.75 بلین ڈالر کی لاگت والے پلانٹ میں مائیکرون 100 فیصد ملکیت کا مالک ہوگا،
جس میں وہ 0.825 بلین یعنی 33۔33% کی سرمایہ کاری کرےگا گویا گجرات میں مستقبل میں تعمیر کئے جانے والے مائکرون پروجیکٹ میں امریکہ سرمایہ داری ایک تہائی ہوتے ہوئے بھی اور بھارتیہ عوام کے66۔66% ٹیکس پیسوں سے بھارت سرمائہ کاری کرتے ہوئے بھی، گجرات کمپنی کے 100% مالکانہ حقوق امریکی کمپنی مایکرون کے ہونگے۔مائکرون چپ اسمبلی کمپنی کے اثاثی صنعت میں جہاں بھارت پلانٹ کے قیام کی لاگت کا 70% برداشت کرے گا لیکن مائیکرون کی ملکیت 100% ہوگی! یہ ہے
مہان مودی جی کی عالمی وقعت جو امریکہ اسے اسٹیٹ وزٹ پر بلاکر جہاں مودی جی کو عالمی اہمیت دلوانے کا موقع فراہم کررہا ہے وہیں پر لاکھوں کم اجرتی بھارتیہ مزدوروں کو نوکری دلوانے کے بہانے،بیگار غلام بناتے ہوئے، بھارتیہ عوام کے 70% سرمایہ کاری کے فائدے امریکہ لے جائیگا واللہ الاعلم بالتوفیق الا باللہ