48

2024 عام انتخاب جیتنے کی مودی بی جے پی سازش

2024 عام انتخاب جیتنے کی مودی بی جے پی سازش

نقاش نائطی
۔ 966562677707+

2024 عام انتخاب جیتنے کی ارایس ایس، بی جے پی، مودی جی کی تیاری پورے زور و شور سے چل رہی ہے۔7 نومبر 1966 اس وقت کی جوان سال کانگریسی پرائم منسٹر آنجہانی اندرا گاندھی کے وقت،آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیش کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آرایس ایس کی تائید کردہ سادھؤں کے جلوس کو پارلیمنٹ کی حفاظت پر معمور پولیس والوں نے گولیاں چلاکر 7 سے 9 حملہ آوروں کو مار کر دیش کی پارلیمنٹ کو جو بچایا تھا

اس واقعہ کو آرایس ایس کی جھوٹ افترا پروازی والی فیکٹری سے گزار کر، “آنجہانی اندرا گاندھی نے مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے، گؤماس امتناع قانون لاگو کرنے والے 5،000 سادھو سنتوں کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا”، ایسے بھیانک جھوٹ افتراپروازی سے کانگرئس پارٹی کو ھندو مخالف ثابت کرتے ہوئے، اور دیش کے مختلف مقامات پر ھندو مسلم فساد برپا کرواتے ہوئے، ھندو اکثریتی عوام کے ووٹ ایک مرتبہ پھر حاصل کرتے ہوئے، تیسری مرتبہ دیش پر مودی راج قائم کرتے ہوئے

، دس سالہ مودی راج میں، آزاد بھارت کے تمام تر ریسورسز کو امبانی ایڈانی کے ہاتھوں بیچے جانےوالی املاک کوچھوڑ، باقی بچی حکومتی املاک کو بھی، اگلے پانچ سالوں میں پوری طرح سنگھی گجراتی برہمنوں کے ہاتھوں بیچتے ہوئے، بھارت میں نام نہاد، رام راجیہ کے بہانے، ہزاروں سال قبل کے منواسمرتی والے، دلت مسلم مخالف برہمنی راج کے قیام کی کوشش کرنا ہے۔1966 بھگوا سادھوؤں کی طرف سے دیش کی پارلیمنٹ ہوئے، بھارت پر اپنے سنگھی راج کا دباؤ ڈالتےہوئے،

گوگل کی مسند اعلی پر براجمان سنگھی گرگے کو استعمال کرتے ہوئے، 1966 پارلیمنٹ حملہ میں مرنے والے سادھوؤں کی تعداد 7یا 9 سے بڑھاکر، ایک ہزار تک کرتے ہوئے، اب بی جے پی آرایس ایس سائبر میڈیا جھوٹ فیکٹری میں اسے اور بڑھاکر مرنے والے سادھو سنتوں کی تعداد 5ہزار تک لیجاتے ہوئے، بھارتیہ عام سیکیولر ھندوؤں میں، آل انڈیا کانگریس کو مسلم دوست اور ھندو دشمن ثابت کرتے ہوئے،

ھندو اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایسے میں بھارت کی 140 کروڑ عام جنتا جو مہان مودی جی غلط پالیسیز کے چلتے 2014 کے مقابلے دگنی تگنی بڑھتی مہنگائی، بڑھتی بے روزگاری سے نڈھال ہوچکی ہے، کیا چائے والے دروغ گوئی کے ماہر، بلف ماسٹر مشہور، مودی جی کی چکنی چپڑی باتوں کے جھانسے میں آتے ہوئے، ہزاروں سالہ گنگا جمنی بھارت کی باگھ دوڑ، پھر ایک مرتبہ بلف ماسٹر کے ہاتھوں میں سونپیں گے؟

یا بھارت کو انگریزوں کے ہاتھوں آزادی دلوانے والے، اور انگریزوں کے ہاتھوں لٹے پٹے اور برباد چھوڑے گئے بھارت کو، اپنے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں سے، 2014 عام انتخاب سے پہلے تک،عالم کی سب سے تیز رفتار ترقی پزیر ملکوں کی دوڑ میں سب سے آگے بھارت کو پہنچانے والی آل انڈیا کانگرئس کے موجود عوامی لیڈر، اور نفرت بانٹنے والے مہان مودی جی کے مقابلے اپنی پدیاترا سے ھندو مسلم سکھ عیسائی ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے والے، کانگرئسی رہنما راہل گاندھی کے مضبوط ہاتھوں میں بھارت کو دیتے ہوئے،بھارت کو وشؤ گرو بنانے کی کوشش کریں گے۔ وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں