70

اللہ کی صدا کھلی آنکھیں اور سی سی ٹی کیمرہ رہکارڈنگ

اللہ کی صدا کھلی آنکھیں اور سی سی ٹی کیمرہ رہکارڈنگ

نقاش نائطی
۔ +966562677707

اللہ کی صدا دیکھتی آنکھ کے علاوہ، سی سی ٹی وی کیمرہ کھلی آنکھوں کا بھی خیال رکھئے۔ مہان مودی جی کے اندھ کال رام راجیہ میں،بڑھتی مہنگائی بڑھتی بے روزگاری کے چلتے ہر معاشرے میں عام ہوتا سقم،بازار میں چھوٹی موٹی چوری کر اپنی عاقبت کے ساتھ خاندان کی بے عزتی کرنے والی نساء سے خطاب

ہوشیار خبردار اللہ کی آنکھیں ہمہ وقت ہر چیز دیکھتی رہتی ہیں،اور ہمارے تنہائی میں کئے برے عمل کی سزا ہمیں بعد الموت ملے گی ہی، یہ ہم مومن مسلمان کا یقین و ایمان ہے۔ نماز چھوڑنا شراب پینا جیسے بعض ذاتی گناہ،توفیق الہی سے بعد میں،ہمارے استغفار و معافی طلبی سے معاف ہوتے ہوئے، ہم گناہ و معصیت سے پاک و صاف ہوسکتے ہیں لیکن کسی اور سے تعلق والے ہمارے چھوٹے سے چھوٹے گناہ، بعد میں ہمیں احساس ہوتے، ہمارے ہزار مرتبہ اللہ کے حضور استغفار کرتے،معافی طلبی سے بھی معاف نہیں ہوتے ہیں

جیسے کسی چیز کی بغیر اجازت لینا، چوری کرنا، کسی کو گالی گلوچ کرنا، مارنا، کسی کے پیٹھ پیچھے غیبت کرنا،بہتان تراشی کرنا اور کسی سے قرض لئے اس کا قرض واپس نہ کرنا، جیسے فی زمانہ معمولی اور عام اور چھوٹے سمجھے جانے والےگناہ، ہمارے ہزآر مرتبہ اللہ کے حضور معافی طلبی سے بھی، اس وقت تک معاف نہیں ہوتے ہیں جب تک وہ لوگ ہمیں معاف نہ کردیں جس سے ہمارے اس گناہ کا تعلق ہوتا ہے۔ ایسے گناہ گار زندگی کے کسی گام پر احساس ہوتے، سدھرتے ہمہ وقت نماز روزے رکھتے، ذکر واذکار میں مشغول رہتے، لوگوں میں عبادت گزار مشہور ہوتے اپنی موت مرنے والے بظاہر نیک لوگوں کے بارے اللہ کے رسولﷺ نےمحشر کے دن کے مساکین سے تقابل کیا یے جو بظاہر تو نیکیوں کے انبار لئے کل اللہ کے حضور پیش ہونگے لیکن حساب کتاب دوران، دنیا میں زندہ رہتے

،ان سے ہوئی ایسی لغزشوں کی پاداش میں، ان کی نیکیوں کو ان لوگوں کو دیا جائیگا جن کی چیزوں کی چوری کر، غیبت و بہتان تراشی کر، ان پر ظلم و جبر کر یا ان سے قرض لئے واپس نہ کر،دنیا میں ان سے زیادتی کی ہوگی اور پھر دوسروں کے حقوق ادا کرتے کرتے ان کی نیکیوں کے ختم ہونے پر، مدمقابل کے گناہ انکے حصہ میں آتے آتے، حساب کتاب ختم ہونے تک، ان کے پاس اتنی کثرت سے گناہوں کے انبار جمع ہوجائیں گے، جتنے کہ وہ دنیا میں رہتے نیک اعمال کر، نیکیوں کے انبار ساتھ لے محشر کے میدان میں آئے ہونگے

۔اللہ ہی ہمیں، کل محشر والے مساکین بننے سے آمان میں رکھےویسے بھی آج کل، یر دوکانوں میں، سر راہ گھر دوکانوں کے باہر گلی مسجد کے نکڑ پر لگی،سی سی ٹی وی کیمرہ کی آنکھیں، ہماری چوری لغزشوں کو ریکارڈ بھی کرتی رہتی ہیں، جو ہمیں ہمارہی لغزشوں پر دنیا میں اپنوں اور غیروں کے درمیان بدنام و رسوا کرنے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔ اللہ کی ہمہ وقت دیکھنے والی آنکھوں کاڈر، ہم مسلمانوں میں بھلے ہی نہ ہو، لیکن سی سی ٹی وی کیمرہ کی ہمہ وقت دیکھتی اور ہماری لغزشوں کو ریکارڈ کرتی کیمرہ آنکھوں کا تو پاس و لحاظ ہمیں رکھنا ہوگا اور ایسی نازیبا حرکات سے تو ہم مسلمانوں کو بچنے کی کوشش کرنا ہوگا۔

اللہ ہی ہمیں دنیا وآخرت کی پشیمانی سے آمان میں رکھےان دکان داروں سے بھی ہماری التجا ہے کہ، دو تین فیصد تجارتی مال خراب ہونے، چوری ہوتے نقصان ہونے کا، تخمینہ عموما ہر تجارت میں تجارتی اوصول کے تحت جو بیڈ ڈیپتھ کی شکل رکھا جاتا ہے،ایسی چھوٹی موٹی نساء چوری کو، سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈ محفوظ ہونے کے باوجود، کسی اور کی عزت سر راہ بدنام کرنے کے بجائے، اپنے اللہ پر توکل ساتھ، انہیں معاف کردیں تو بےشک اللہ ان نساء کی چوری سے ہوئے نقصان کی بھرپائی، دوسرے طریق، رزاق دو جہاں، ان کے ساتھ کرتے ہوئے، کسی کے عیوب کو چھپانے کے بدلے،

انہیں دنیا وآخرت میں بھی سرخرو کریگا۔ انشاللہ سائبر میڈیا واٹس آپ پر کسی دوکان دار کی طرف سے ،ایسی چوری کر اسے مالی نقصان پہنچانے والی مسلم نساء کی سی سی ٹی وی فوٹیج سائبر میڈیا پر نشر کرنے کی دھمکی دیتے اسکے چوری ہوئے مال کو واپس لادینے کی دھمکی کے رد کے طور ہم نے انہیں اور ایسی چوری کرنے والی نساء سے خطاب کرنے کی جسارت کی ہے۔ گھر خاندان کے مرد آہن حضرات اپنی آپنی زیر کفالت نساء کو احتیاط برتنے کی تلقین ضرور کریں وما علینا الا البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں