زندگی میں اگر ہمسفر چننے کا اختیار ملا
زندگی میں اگر ہمسفر چننے کا اختیار ملا
تحریر:نوفل سیف اللہ
تو صرف اُس کی خوبصورتی پر نہ جانا، بلکہ ایک میچور انسان کا انتخاب کرنا
وہ انسان جسے صحیح غلط کا پتہ ہو،
جو جانتا ہو کہ آپ کو اچھا برا کیا لگتا ہے اُس کے مطابق خود کو ڈھال لینے کا ہنر رکھتا ہو۔
وہ جو آپ کو نماز قرآن و سنت کا درس دے
علم رکھنے کے ساتھ ساتھ خود بھی عمل کرنے کا جزبہ رکھے اور آپ کو بھی تلقین کرے،
وہ جو خود کو صرف آپ کے لئے پابند رکھے،
وہ جسے کسی کے الفاظ متاثر نہ کریں ،
جو صرف آپ کے لئے جینا جانتا ہو جو باکردار ہو۔
بات صرف یہ ہے کہ آپ کو جب کبھی اختیار ہوا تو
ایسا کرنا۔۔۔۔۔۔
بنا اختیار کے تو کچھ نہیں ہوتا ناں،
بنا اختیار کے تو ہم خالی ہاتھ ہوتے ہیں