فرق مجاہد اور دہشت گرد میں 77

فرق مجاہد اور دہشت گرد میں

فرق مجاہد اور دہشت گرد میں

نقاش نائطی
۔ +966562677707

ابھی تک مالی طور پر زیادہ نقصان فلسطین کا ہوا ہے، جبکہ جانی طور پر زیادہ نقصان اسرائیل کا ہوا ہےاسرائیلیوں دہشت گرد سپاہیوں نے زیادہ تر بچوں، بزرگوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، جبکہ فلسطینی مجاھدین نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہی جہنم واصل کیے ہیں مسلمانوں کی شہادتوں کی تعداد ابھی تک 704 ہے جس میں تقریباً 650 بچے، بوڑھے، خواتین اور صحافی شامل ہے، جبکہ اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہو چکی ہے جس میں سب کے سب فوجی افسران اور سپاہی ہیں

یہی دد طرفہ ہلاکتیں عالمی سطح پر یہ ثابت کرنے لئے کافی ہیں کہ اسرائیلی افواج دہشت گرد ہیں جو اپنے دشمن فلسطینی مجاہدین کو ذہنی طور شکشت دینے کے لئے، انکے بچوں عورتوں کے پناہ لئے اسکولوں پر بمباری کرتے ہوئے، یا دور سے گائیڈیڈ میزائل مارتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کرتی پائی جاتی ہیں،یہاں تک کہ فلسطینی مریضوں کو لے جاتی ایمبولینس کو روک کر بھی انہیں شہید کیا گیا ہے۔جبکہ فلسطینی مجاہدین اپنی کم مائیگی کے باوجود، دشمن کے علاقوں میں گھس گھس کر گوریلا کاروائی کرتے ہوئے،

دشمن افواج اسرائیلی فوجیوں کو قتل کررہے ہیں۔پھر بھی افسوس ہوتا ہے اپنے ملک و وطن کی حقیقی آزادی کے لئے اپنی جان تک کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مجاہدانہ لڑنے والوں ایسے باخلاق فلسطینیوں کو،مہذب اعلی تعلیم یافتہ دنیا، دہشت گرد قرار دیتی ہے اور عالمی انسانی اقدار پامال کرتے ہوئے، اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے، بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو بمبار طیاروں اور میزائیلوں سے مارنے والے اسرائیلی فوجیوں سے ہمدردی جتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں