31

سال 2024 کا پہلا دن

سال 2024 کا پہلا دن

طالب عباسی

معمول کے مطابق ہر بارہ مہینوں بعد سال بدلتے ہیں لوگ ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں۔ بعض جگہوں پر تو بڑے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کو ویلکم کیا جاتا ہے۔ بعض حلقوں میںں اسے لمحہ فکریہ کے ساتھ جوڑ دیا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک سال ختم ہو گیا ہے

اس پر جشن منانے کے بجائے ہمیں فکر کرنی چاہئے۔ اور بعض جگہوں پر خصوصاً کچھ دیہاتوں میں نئے سال کی آمد پر نا تو کسی جشن وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نا ہی سال گزر جانے پر افسوس کیا جاتا ہے۔ دعا ہے نیا سال سب کی زندگیوں میں خوشیاں، رحمتیں اور برکتیں لائے۔ اور خصوصاً ملک پاکستان کے لیے خوشحالی، مستحکم اور امن و امان والا ہو۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں