57

بھارتی دہشت گردی کی پھلتی آگ !

بھارتی دہشت گردی کی پھلتی آگ !

پا کستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کانہ صرف جرأت اور بہادری سے مقابلہ کررہی ہے بلکہ لازوال قربانیاں بھی دیے رہی ہیں ،جبکہ پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑرہی ہے ، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے پڑوس میں ہی بھارت ایک ایسا دشمن ہے، جو کہ اسے نقصان پہنچانے کے لئے نت نئے حربے استعمال کرتا ہی رہتا ہے، ایک طرف بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے تو دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کروارہا ہے ، اس کے سارے ہی ثبوت پا کستان نے دنیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں ،اب دیکھنا ہے کہ اس پر عالمی دنیا کیسا ردعمل دیتی ہے؟
پا کستان ایک عرصے سے دنیا کو بتارہا ہے کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کارفرما ہے ، مگر اس پر عالمی دنیا کا دعمل ویسا نہیں آیا ہے ،جیسا کہ آنا چاہئے تھا ، یہ اس کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت اب دہشت گردانہ کاروئیاں کرانے کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ بھی کرانے لگا ہے ، بھارت صرف پا کستان میں ہی نہیں ،امریکہ اور کینیڈا میں بھی غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے ،اس دہشت گردی اور قتل وغارت گری پر بھارت کاعالمی سطح پر سخت محاسبہ کیا جانا چاہیے ،مگر عالمی دنیا کاصرف سخت بیانات کے سوا کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے ۔
عالمی دنیا کے پھس پھسے ردعمل کے باعث ہی بھارت کے حوصلے مزید بڑھتے جا رہے ہیں ، بھارت سمجھنے لگا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جو چاہے کر سکتا ہے، اس حوالے سے پا کستان سب سے زیادہ نشانے پر ہے ، ایک کے بعد ایک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروئیاں کرائی جارہی ہے ،پا کستان کے سیکرٹری خارجہ نے اپنی پریس کا نفرنس میں ابھی ایسے دو کیسز کی ثبوت کے ساتھ تفصیلات شیئر کی ہیں ، جبکہ ابھی کچھ دیگر کیسز زیر تفتیش ہیں ،سیکریڑی خارجہ نے جو تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کی ہیں ،ایسی ہی کچھ تفصیلات گرشتہ سال انسپکٹر جنرل پنجاب نے بھی پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس میں ایک بد معاش ریاست اور اس کی انٹیلی جنس ملوث پائی گئی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے متعدد واقعات پیش آتے رہے ہیں اور ان وارداتوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ اس لیے ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ ماضی میں ان سبھی مقتولین پر بھارت کی جانب سے مختلف نوعیت کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں ، اب جبکہ اس سلسلے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کو واضح بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں تو ضروری ہو گیا ہے کہ اس معاملے کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اُٹھانے کے ساتھ اندرونی طور پر بھی تدارک کا بندوبست کیا جائے ،کیو نکہ اس گھنائونے سلسلے کے تدارک سے ہی ملک کی داخلی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ عام انتخابات سر پر ہیں ،یہ بدلتے حالات سیکورٹی کے مزید مؤثر اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں ، دشمن عناصر کی ایما پر کام کر نے والے ٹارگٹ کلنگ کے نیٹ ورک ان حالات میں بہت بڑا خطرہ ہیں ،جو کہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی حد تک جا نے کو تیار رہتے ہیں ،اس بارے وزارت ڈاخلہ کی جانب سے بار ہا شدید خدشات کا اظہار بھی کیا جاتارہا ہے ،اُمید ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے جہاں اپنی مربوط کائوشیں بروکار لاتے ہوئے ایسے ہر خلا کا خاتمہ کریں گے کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایسی کاروئیاں ہو جاتی ہیں ،وہیں پا کستانی وزارت خارجہ عالمی فورمز پر سارے ثبوت کے ساتھ بھارت کا مکرہ چہرا بے نقاب کر نے میں کوئی کو تاہی نہیں کریں گے۔
پا کستا عرصہ دراز سے امر یکہ سمیت اہل مغرب کی توجہ بھارتی دہشت گردی کی طرف مبذول کرتارہا ہے ، لیکن امر یکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنی آنکھیں اور کان بند ہی کیے رکھے ہیں ، لیکن اب تو بھارتی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی آگ ان کے اپنے گھر تک جا پہنچی ہے ، اس پر امر یکہ نے بھارت کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی شروع کر دیا ہے ، یہ ہی وقت ہے کہ امر یکہ او اس کے اتحادی پا کستان میں ہو نے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت دیکھتے ہوئے بھارت پر اپنی گرفت سخت کریں ، بھارت کو نہ صرف دہشت گردی کا سر پرست ملک قرار دیا جائے ، بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھی بلیک لسٹ کیا جائے ،اس پر پا بندیاں لگائیں جائیں ، اگر اب بھی ایسا نہ کیا گیا تو پھربھارتی دہشت گردی کی پھلتی آگ ساری دنیا کو ہی جلاکر راکھ کر دیے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں