92

رام جی انتر یامی یا “پران پرتشٹھا”جان ڈالنے والے شکتی سالی

رام جی انتر یامی یا “پران پرتشٹھا”جان ڈالنے والے شکتی سالی

نقاش نائطی
۔ +966562677707

22 جنوری 2024 پورے عالم نے، عالم کی سب سے بڑی سیکیولر جمہوریت، ہزاروں سالہ آسمانی ویدک سناتن دھرم کے اوصولوں کے خلاف، اور کروڑوں ہندستانی ھندوؤں کے چار بڑے شکراچاریہ کی مرضی کے خلاف،کالی داس کے لکھے رامائن کہانی کے راجہ دشرتھ کے بیٹےرام جی کی،تصوراتی شکل پر مبنی، ہم انسانوں ہی کے ہاتھوں سے، پھتر سے تراش کربنائی گئی مورتی کو، ہم انسانوں میں سے بعض ھندو پجاریوں کی پوچا پاٹ اور وزیر اعظم مہان مودی جے کے ڈنڈوت پوجا سے، اس میں جان ڈالتے ہوئے،اسے اسی کروڑ بھارت کے ھندوؤں کے سب سے بڑے بھگوان کے مقام متمیز پر براجمان جو کیا گیا ہے

۔اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ راجہ دشرتھ کا بیٹا رام کروڑوں ھندوؤں کا انتر یامی بھگوان ہے؟یا اپنی معشیتی ناکامی اور دیش میں بڑھتی بے روزگاری، بڑھتی منہگائی کی ماری، دیش کی کروڑوں عام جنتا کو، انکی بھگوان کے تئین آستھا کا غلط استعمال کرتے ہوئے، اپنے سیاسی فائیدے کے لئے، پھتر کی مورت کو اپنے ڈنڈوت پوجا پاٹھ سے، اس میں انتریامی والی بیش بہا شکتی ڈالنے والے مہان مودی جی،بھگوان رام سے بڑے ہیں؟ یہ کہنے کی جرآت ہم نہیں کرسکتے ہیں،لیکن گوگل پرموجود مندرجہ ذیل مضمون یہ کہہ رہا ہے۔

اب تو رام للہ کا درشن کرنے آئے،تلنگانہ کےرام شردھالو، ایودھیہ ہی کے، شری رام جنم بھومی پولیس تھانہ میں، انکے چوری ہوئے،سونے کے زیورات پرایف آئی درج کئے، انصاف کی گوہاڑ لگاتی خبر سے یہ بات ذہن میں کلبلانے لگی ہے کہ کیا واقعی ایودھیا کے مسلمانوں کی پانچ سو سالہ باہری مسجد کو، زبردستی عدلیہ کے مادھیم سے ہتھیاتے ہوئے، اس پر شاندار مندر تعمیر کئے،اس میں براجمان کئے گئے،

رام جی کی مورت میں جان ڈالنے یا ڈلوانے والی پوجا ارچنا “پران پرتشٹھا” بعد بھی، کیا ایودھیہ کے رام جنم بھومی بھویہ مندر میں براجمان رام للہ کیا واقعی مہان مودی جی اتنے انتریامی یا شکتی سالی ہیں؟ اور اگر ایودھیہ کے رام جنم بھومی بھویہ مندر کے رام میں “پران پرتشٹھا” ڈال کر انہیں شکتی سالی بنایا گیا ہے تو پھر دیش بھر کے ہزاروں رام مندر میں براجمان،رام للہ کی کیا وقعت باقی رہ جاتی ہے۔یہ سب بھی ہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ مندرجہ ذیل نیوز کلپ میں رپورٹر مہاشے کہہ رہے ہیں۔ انکا یہ کہنا بالکل سچ لگتا ہے کہ مذہبی آستھا عقیدت ہم انسانوں کا ذاتی معاملہ ہے اسے سیاسی اکھاڑہ بنا،اسکی وقعت موضوع بحٹ بناتے ہوئے، اسکو بے وقعت نہیں بنایا جانا چاہئیے۔ وما علینا الا البلاغ

رام بھگتوں کے زیور چوری معاملہ اور رام بھگتوں کا رام کو چھوڑ بھارت کے سیکولر دستور العمل بنانے والے دلت جاتی ڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے سیکیولر دستور العمل کے تحت پولیس تھانہ میں ایف آئی درج کرواتے انصاف کی گوہاڑ لگاتے رام بھگت
رام بڑے یا مودی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں