Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حافظ آباد کی تقدیر

حافظ آباد کی تقدیر

تحریر: سہیل حسن بھٹی

ضلع حافظ آباد کی دھرتی بڑی زرخیز ہے حافظ آباد علم,قابلیت اور بہادری کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ماضی میں پنڈی بھٹیاں سمیت ضلع بھر میں بڑے ناموار اور بہادر لوگوں نے جنم لیا دور حاضرہ میں بھی پوری دنیا میں حافظ آباد ایک الگ مقام رکھتا ہے تمام مکتبہ فکر سے ضلع حافظ آباد کی نمائندگی کرنے والے بڑے عظیم نام موجود ہیں لیکن اتنی زرخیزی کے باجود ترقی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہے

ضلع کی عوام کی نمائندگی کرنے والے حافظ آباد میں فلاح و بہبود اور موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ایڈوانس سہولیات دلوانے سے قاصر کیوں ہیں ضلع میں تعلیمی اداروں کی بات ہو یا شعبہ صحت کا ذکر سڑکوں کی بات کریں یا شعبہ آئی ٹی کی حتی کہ حالات حاضرہ کی تمام سہولیات ہی جدید کے مطابق میسر نہیں ہیں دور حاضر میں بھی معیاری سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے اسکے سب سے بڑے ذمہ دار ہمارے سیاستدان ہیں جو عوام کی طاقت سے کامیاب ہو کر عوام کا ہی خون خود بھی نچوڑتے ہیں اور دوسرے شعبہ جات کو بھی حصہ بمطابق جسہ وصولی کی دعوت دیتے ہیں

روایتی سیاست کے مطابق جرائم کی پشت پناہی اور اپنوں کو نوازنے کے علاوہ بھی دور حاضر میں ایک سیاستدان کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اسمبلیوں میں جا کر گونگے بن جاتے ہیں کسی دور میں بھی اسمبلی میں عوام کا حق ادا نہیں کیا گیا اور ہمارے اکثر صحافی احباب بھی ذاتی مفاد کے لالچ میں انکو آئینہ دیکھانے کی بجاۓ انکی مرضی کی فلم دیکھاتے ہیں اور اطمنان کا اظہار کرتے ہیں جسکی وجہ سے عوامی طبقہ کی آواز دب کر رہ جاتی ہے ہمیں اتنا اندھا نہیں ہونا چاہے کہ اپنی ذمہ داریاں بھول جائیں

اگر ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں سرانجام دیں تو حقیقی عوام کی نمائندگی کریں ضلع کے باسیوں کے حقوق کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تو ضلع کی تقدیر بدل سکتی ہے اللہ پاک ہم سب کو ضلع, ملک و قوم کے لیے مفید ثابت فرماۓ آمین

Exit mobile version