132

قربانی کا مقصد

قربانی کا مقصد

از قلم نبیلہ امجد شاہ
قربانی ایک عظیم الشان اور عالمگیر عبادت ہیں اس کی فضیلت قرآن مجید کی تعلیمات سے واضح ہے قربانی اپنے اندر ایک عظیم مقصد لیے ہوئے ہیں قربانی حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر آج تک تمام امتوں پر واجب کر دی گئی ہے دنیاوی زندگی کا بالکل ابتدائی واقعہ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے جس میں حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے
ہابیل اور قابیل کی قربانی کا واقعہ بیان کیا گیا ہے جس میں دونوں کے درمیان باہمی تنازعہ کے فیصلے کے لیے دونوں نے
قربانی کی جس میں ہابیل کی قربانی کو قبولیت کی شر ف عطا کی گئی کیونکہ وہ حق پر تھا اور قابیل کی قربانی قبول نہیں ہوئی
جس پر قابیل کوہابیل سے حسد ہوا اور یوں روئے زمین پر قتل جیسا گناہ پہلی بار ہوا جب کبھی قابیل نے ہابیل کو قتل کر دیا قربانی کی یہی روایت چلی آ رہی تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام خواب دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے نور نظر لخت جگر روح پرور بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کر رہے ہیں یہ خواب نہیں تھا اللہ کی طرف سے وحی تھی کیونکہ پیغمبروں کے خواب وحی ہوتے تھے یوں انہوں نے اپنے لاڈلے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار کیا انہوں نے سوال نہیں کیا انہوں نے یہ نہیں کہا

کہ میں اپنے بیٹے کو قربان نہیں کروں گا کیونکہ میرے بڑھاپے کا سہارا ہے بلکہ انہوں نے حکم کی تعمیل بجا لائی اور یہی قربانی کا مقصد ہے کہ بندہ ہر وقت تیار رہیں اپنے رب کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے اللہ تعالی کے حکم کو اپنے تمام خواہشات پر مقدم رکھے اپنی جان مال اور اولاد کی محبت پر اللہ کی محبت کو غالب رکھے اپنے نفس کو لگام دیں کہ وہ سرکشی اختیار نہ کرے اپنے نفس کو اللہ تعالی کے قائم کردہ حدود کا پاسدار بنائیں یہی قربانی کی حقیقت اور مقصد ہے ہر سال قربانی ہمیں یہاں یہی سبق دیتی ہے

کہ ہمیں اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لیے اپنی خواہشات اور اپنا سب کچھ قربان کرنا آجائے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعے سے ہمیں بہت بڑا سبق ملتا ہے کیونکہ اولاد سےاس دنیا میں کوئی چیز انسان کو عزیز نہیں ہوتی جب انہوں نے اپنے اس اولاد کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا جو انہیں بہت دعاؤں اور منتوں کے بعد عطا کی گئی تھی تو باقی دنیا کی تو ساری چیزیں ثانوی ہیں ۔قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ تعالی تک تمہارا خون اور گوشت نہیں پہنچتا بلکہ اس تک تمہارا دلی تک ہوا پہنچتا ہے اللہ تعالی ہم سب کو کامل ایمان کے ساتھ قربانی کی سنت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں