143

ان چاہے کردار

ان چاہے کردار

ام حبیبہ، سیالکوٹ

زندگی بہت سے تلخ حقائق کا مجموعہ ہے۔ آپ کو زندگی میں بہت سے تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بہت سے ایسے ان چاہے کردار نبھانے پڑتے ہیں جن سے آپ کو شدید نفرت ہوتی ہے ۔ نہ صرف کردار نبھانے ہوتے ہیں بلکہ آپ ان کے ساتھ رہنے پر بھی مجبور ہوتے ہیں۔

جون ایلیاء لکھتے ہیں ؛
؎ جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

بعض اوقات آپ کو ایسے لوگوں میں رہنا پڑتا ہے جو آپ سے مخلص نہیں لیکن پھر بھی آپ کو بڑے ظرف کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور ایسے لوگوں میں گزارا کرنا پڑتا ہے جن کو یا تو آپ نہیں پسند یا آپ کو وہ نہیں پسند لیکن پھر بھی وقت اور حالات کی نوعیت کے مطابق آپ کو اپنا آپ ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔

احمد فراز ؛
؎ کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی جیسے
تمام عمر کسی دوسرے کے گھر میں رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں