Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترکیب چکن آلو دم بریانی

ترکیب چکن آلو دم بریانی

عرشی کو مل سجاد حسين
ترکیب چکن آلو دم بریانی

اجزائے ترکیبی

چاول ایک کلو
چکن آدھا کلو
گھی ایک پیالہ بھر کر
پیاز ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
آلو چار عدد
ہری مرچ سات عدد بڑی والی
آلو بخارے چھ سے سات دانے
ادرک ایک بڑا ٹکڑا
ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ
لیمن ایک عدد
بریانی مصالحہ دو چمچ
ذائفل ایک ٹکڑا
زیرہ آدھی چائے کاچمچ
جاوتری ایک ٹکڑا
بادیان کے پھول دو عدد
نمک حسب ضرورت
کئی ھوئی مرچیں 2 چمچ
تیزیات تین عدد
سرکہ ایک چمچ
دہی چار چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
دودھ دو چمچ
کیوڑہ دو قطرے
گرم مصالحہ دو عدد بڑی الائچی , چار عدد کالی مرچ , چار عدد لونگ , ایک ٹکڑا دارچنی
ترکیب:

سب سے پہلے چالوں کوتین سے چار گھنٹے بھگو دیں بھگونے کے بعد ان کا پانی نکال دیں پھر ایک بڑ ے د یگچے میں پانی ڈال کر بھیگےہوئے چاول اس میں ڈال دیں ایک چمچ نمک تیز پات تین عدد بادیان کے پھول گرم مصالحہ ( دو عدد بڑی , چار عدد کالی , چار عدد , ایک ٹکڑا دارچینی ) کا ڈال کر چاولوں کو ابلنے کے لیے رکھ دیں جب پانی میں ابال آجائیں تو ڈھکنا ہٹا دیں اور چیک کریں کہ چاول کتنے گلے ہیں چاول کو 70 فیصد ہی پکانا ہے پھر چاولوں میں سرکہ ڈال دیں اس سے چاول ٹوٹے گے نہیں پھر ایک بڑی چھنی لے کر ابلے ہونے چاول اسمیں ڈال دیں تاکہ سارا پانی نکل جائے پھر ابلے ہوئے چاول کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں تاکہ کوکنگ رک جائے نہیں ورنہ چاول مز ید گل جائے گے اب چاول کو ایک طرف رکھ دیں_
چکن کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں پھر دھلی ہوئی چکن کو پانی میں نمک ڈال کر رکھ دیں پندرہ سے بیس منٹ تک پھر چکن کو صاف پانی سے دھو لیں تاکہ نمک نکل جائے_

پھر ساری پیاز کو باریک کاٹ لیں ٹما ٹر , مری مرچ کو کاٹ لیں اور ادرک کولمبا اور باریک کا ٹ لیں لیموں کے بھی گول ٹکڑے کاٹ لیں اور آلو بخارے کو پانی میں بھگودیں آلوکو ابال لیں_

اب ایک د یگچی میں ایک پیالہ گھی ڈالیں پھر اسمیں باریک کئی ھوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں فرائی کرتے وقت تھوڑا سانمک ڈال دیں اس سے پیاز کرنچی ہوگی پھر فرائی کی ہوئی پیاز کو ٹشو پیپر پر نکال لیں اور ٹھنڈی ہونے دیں اب اسی گھی میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر فرائی کریں اور فرائی ہونے کے بعد باہر نکال کر رکھ دیں_
اب گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھو نیں اب بھنے ہوئے اورک لہسن پیسٹ میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور آدھی ہری مرچ ذالكر پکائیں اور ٹماٹر کو گلنے دیں جب ٹماٹر گل جائے تو پھر کئی ہوئی ادرک چکن مرچیں بریانی مصالحہ نمک ڈال کر چکن کو بھونیں اور پھر چکن کو گلنے دیں جب چکن گل جائے تو فرائی کیے ہوئے آلو ڈال دیں اور ساتھ میں دہی ٫ بھیگے ہوئے آلوبخارے ڈال دیں اچھی طرح بھونیں جب مصا لحہ بھن جائے تو ایک بڑی دیگچی لے اس میں تھوڑا سا گھی اور ہلکا سا پانی ڈالیں پھر ابلے ہوئے چاول کی ایک تہہ لگائیں پھر بھنے ہوئے مصالحے کی تہہ لگائیں اسی طرح تین تہ لگائیں آخری تہہ میں اوپر چاول آئیں پھر دودھ میں زردے کا رنگ گھول کر چاولوں پر ڈال دیں اس کے بعد فرائی کی ھوئی پیاز زیرہ جاوتری اور رائفل کو در درا کوٹ لیں پھر اس کٹےہوئے مصالحے کو چاولوں کی تہہ پر پھیلا دیں پھر باقی بچی ہوئی میری مرچ اور لیموں کے ٹکڑوں کو چاول ل کی تہہ پر پھیلادیں دوقطرے کیوڑے کے ڈال دیں اسکے بعد ایک رومال گیلا کر کے ڈھکن پر چڑھا کر دیگچی کو ڈھک دیں اور ڈھکن پر بھاری چیز رکھ دیں تاکہ بھاپ نہ نکلیں پانچ منٹ تک تیز آنچ پر اور بیس منٹ ہلکی آنچ پردم دیں پچیس منٹ بعد ڈھکن کھول دیں اور چالوں کو اچھی کر ملائیں تاکہ مصالحہ یکجا ہو جائے اب گرم گرم رائتے اور سلا دکے ساتھ پیش کریں_

Exit mobile version