عنوان : دوست کون ہوتا ہے۔۔۔؟
از قلم :اقصیٰ پنھور (ہوسڑی، حیدرآباد )
عنوان : دوست کون ہوتا ہے۔۔۔؟
دوست وہ نہیں، جو گھنٹوں آپ سے سوشل میڈیا پر بات کرے۔
وہ نہیں، جو آپ کا غلط کاموں میں ساتھ دے۔
وہ نہیں، جو آپ کو “خود” کے بغیر جینا نہ سیکھائے۔
بلکہ، دوست وہ ہوتا ہے :-
جو آپ کو ( کچھ غلط کرنے پر)تھپڑ مارتا ہے، پر آپ کی آنکھ میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔
جو کہتا ہے ” میں آپ سے نفرت کرتا ہوں ” مگر وہ آپ سے نفرت سے ذیادہ محبت کرتا ہے۔
جو آپ کے والدین کی عزت کرتا ہے۔
جو آپ سے نہیں، بلکہ آپ کے گناہوں سے نفرت کرتا ہے۔
جسے دیکھ کر آپ کو “رب” یاد آئے ۔
جس کی قربت میں رہ کر آپ رب کے اور قریب ہوجائیں۔
جو آپ کی طرح بننا چاہتا ہے۔ پر کبھی آپ کی جگہ نہیں لیتا ۔