نقاش نائطی 68

ابابیل ایک معجزاتی مخلوق جسکا تذکرہ آسمانی کتاب قرآن مجید میں آیا ہے

ابابیل ایک معجزاتی مخلوق جسکا تذکرہ آسمانی کتاب قرآن مجید میں آیا ہے

نقاش نائطی
۔ +966562677707
اللہ کے گھر کعبہ اللہ مکہ سعودی عربیہ کو یمنی بادشاہ ابرہہ کے ہاتھیوں والےلشکر کےہاتھوں ڈھائے جانے سے بچانے، مالک دوجہان، اللہ رب العزت کی طرف سے منتخب کی گئی ننھی چڑیا ابابیل، دس ہزار کلومیٹر تک بغیر زمین پر اترے، بغیر پانی کا ایک قطرہ تک پئیے، مسلسل پرواز کرنے اور اڑتے اڑتے ہوئے بھی، راستے میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی خاطر، اپنی آنکھیں اور دماغ کے پانچویں حصہ کو جاگتے رکھے، بقیہ 80 فیصد دماغ کے حصہ سے، گہری نیند سوتے ہوئے،اپنی تھکان دور کرنے کی صلاحیت رکھنے والی، ننھی مخلوق ابابیل، اپنے پیروں میں اپنے وزن سے کئی گنا وزنی پھتر اٹھائے اڑنے کی خصوصیت اور ایک حد تک کوانٹم میکانک استفادہ کی صلاحیت اپنے میں رکھتے ہوئے،

جس کوانٹم میکانکس کو اپنی دسترس میں لینے حضرت انسان ابھی تک پوری طرح کامیاب نہیں ہو پایا ہے اتنی چھوٹی چڑیا ابابیل کیسے اس کوانٹم میکانکس استفادہ صلاحیت کی حامل ہو سکتی ہے؟ اس پر جدت پسند عالم کے سائنس دان تک متحیرالعقل ہیں۔ بے شک رب کائینات معمولی سے معمولی اپنی مخلوق سے،اسے کوئی بھی صلاحیت دئے، مشکل ترین کوئی بھی کام اس سے لے سکتا ہے۔*
*چودہ سو پینتالیس سال قبل خاتم الانبیاء سرور کونین محمد مصطفی ﷺ پر اتارے گئے آسمانی کتاب قرآن مجید میں بیان کردہ ابرھہ کے ہاتھیوں کے لشکر کو،کم و بیش پندرہ سو سال قبل ننھی اڑتی مخلوق ابابیل کے پنجوں سے گرائے گئے

پھتروں سے ہلاک ہوتے ہاتھیوں کے واقعہ کو، ویدک ھندو دھرم کے، ذہن قبول نہ کرتے، انیک تخیلاتی واقعات کی طرح، حضرت انسان، انکار و رد بھی نہیں کرسکتا ہے، یہ اس لئے کہ جدت پسند سائینس دانوں نے موجودہ سائینسی پیمائشی آلات کی مدد سے، اور اپنی کی گئی تحقیقات سے،پندرہ سو سال قبل قرآن میں پیش کئے گئے، آسمان کتاب قرآن مجید کے اس واقعہ والی ننھی مخلوق ابابیل میں موجود لامحدود صلاحیتوں کا نہ صرف اعتراف کیا ہے

بالکہ اتنی چھوٹی ننھی مخلوق ابابیل میں کوانٹم میکانکس استفادہ صلاحیت کے ہونے پر حیرت و استعجاب کا اظہار بھی کیا ہے۔کیا اب بھی جدت پسند اعلی تعلیم یافتہ حضرت انسان، سائینسی اوصول پر پورا اترتے ہزاروں سال قبل کے واقعات و مشاہدات کو سائینسی کسوٹی پر ثابت شد ہونے کے باوجود، زندگی گزارنے کی ہدایت والے آسمانی کتاب قرآن مجید والے دین آسمانی، اسلام دین کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے مشرف باسلام نہیں ہوجائیں گے؟ ننھی مخلوق ابابیل کے معجزاتی صلاحیتوں کو سائینسی اوصول پر پورا اترتے پانے کے باوجود، اس ننھی مخلوق ابابیل میں لامحدود صلاحیتوں سے آراستہ و پیراستہ کرنے والے خالق کائینات کی خدائی کا اقرار آخر پھر کب کیا جائیگا؟وما التوفیق الا باللہ*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں