Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بے وقعت سے ہوکر رہ گئے ہم 200 کروڑ عالم کے مسلمان

نقاش نائطی

بے وقعت سے ہوکر رہ گئے ہم 200 کروڑ عالم کے مسلمان

نقاش نائطی
۔ +966562677707

علوم عصر حاضر، ڈرون و میزائل سازی ہی سے، اس عالمی حربی منظر نامہ میں، ہم مسلمان اپنی حیثیت و وقعت بلند رکھ سکتے ہیں ہم عالم کی سب سے بڑی آبادی 200 کروڑ مسلمان، اولاً مختلف فرقوں مسلکوں میں بٹے، آپس میں دست و گریبان رہتے، عالمی پس منظر میں، بے وقعت ہوکر ہی نہئں رہ گئے ہیں، بلکہ ٹرمپ ککے کان کو چھوکر نکلی گولی کا دھماکہ، 150 بےقصور فلسطینی مسلمانوں کے ناحق قتل عام یا نسل کشی پر بھی بھاری اسلئے پڑجاتا ہے

، کہ ہم نے، اپنے اسوئے رسول ﷺ کی تعلیمات کے خلاف، حکم مالک دوجہان، علم عصر حاضر کو، علم قرآن کی روشنی میں سیکھنے سکھانے پر، علم کو دو حصوں میں بانٹ، علم عصر حاضر سے ماورائیت اختیار کئے،صرف علم دین ہی کو سیکھنا سکھانا مسلم امہ کے لئے نہ صرف ضروری بلکہ فرض عین قرار دیا ہوا ہے۔ اللہ ہی ہمیں سلف و صالحین و قرون اولی کے سچے پکے مسلمانوں کی طرح علمی بیداری حاصل کئے، غزوہ بدر والے آپ ﷺ کے اسیران مشرکین کے تبادلہ کے بدلہ، ان مشرکین کفار سے، اس وقت کے علم عصر حاضر کو سیکھنا سکھانا جو ضروری قرار دیا تھا، فی زمانہ علم عصرحاضر کو یا علم حرب جدید، ڈرون سازی و میزائل میزائل سازی میں یکتائیت حاصل کرنے والے، مسلمان امتی میں سے ہمیں بنادے یارب!

ہم مسلمانوں کے اندرونی دشمن شیعہ ایرانی، میزائل سازی و ڈرون سازی ٹیکنالوجی سے مغربی حربی قوتوں کے دانٹ کھٹے کرنے میں جہاں مصروف و مشہور ہے، وہیں ہم شاہان عرب، فلک بوس عمارت سازی اور آپنی رعایا کو ایک حد تک مئ نوشی بھی حلال کر دیتے ہوئے، انہیں تعیشن پسندانہ زندگی جینے کے گر سکھانے میں مست و مصروف ہے۔ مالک دوجہاں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ قرون اولی کے مراکشی مسلمانوں کے طرز،جن کی نساء تک نے، عالم کی اولین عصری و دینی تعلیم یونیورسٹی قائم کئے،عالم کو جدت پسند تعلیمی دور سے، جیسے ہمکنار و روشناس کیا تھا ہم عالم کے جمیع مسلمانوں کو بھی، علمی آگہی کا شہنشاء بنتے ہوئے، عالم پر حربی و معشیتی حکمرانی سے دین اسلام کی صحیح معنوں دعوت و تبلیغ کرنے والے مسلمانوں میں سے ہمیں بنادے یارب!

ٹرمپ کے کان پر ایک معمولی سی خراش نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جب کہ کل بروز سنیچر 13 جولائی 2024 فلسطینی علاقے خان یونس میں ہوئے ایک صیہونی ہوائی حملے میں، 150 سے زائد فلسطینی مسلم مرد و نساء معصوم بچے تک شہید ہوگئے تھے مگر نہ صرف عالم انسانیت کے لئے یہ عام سی بات ہوکر رہ گئی ہے بلکہ ہم 200 کروڑ نام نہاد مسلمانوں کے لئے بھی نہ صرف عام سی بات ہوکر رہ گئی ہے۔ بلکہ 55 سے زائد مسلم و عرب حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ ہم اسی مسلم قوم میں سے ہیں نا؟ جن کی ایک بیوہ بیٹی پر،حالت قید میں،سندھ کے راجہ دہر کے ظلم کے خلاف زندان سندھ میں، اٹھی مسلم بیوہ کی چیخ، اس وقت کے مسلم خلافت بغداد عراق کے ایوانوں میں جب گونجتی ہے

تو ، خلیفہ وقت،اپنے عزیر 16 سالہ محمد بن قاسم کو سندھ کے راجہ دہر کو عبرتناک سبق سکھانے ہوائی جہازوں میں بھر بھر نہیں بلکہ گھوڑوں کی پشت پر دوڑاتے ہیں۔کیا آج کے مسلم عرب والیان کو اسی اللہ رب العزت نے اتنا بے بس و بےوقعت بنادیا ہے، کہ اہنے ہی عرب مسلمانوں کے قتل عام پر بھی ان عرب حکمرانوں کو آپنی تعیش پسندی سے باہر نکلنے کی فکر پر، ان غاصب یہود و نصاری کو معشیتی و حربی امداد کی ان عرب حکمرانوں کو فکر پڑی ہے؟ اسی لئے تو فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں تڑپ تڑپ کے مرتے آپنی حئیت و وقعت کھوتے قوم یہود کو بچانے آنے والے مسیحی یورپی حربی اتحاد “نیٹو” کو،نہ صرف اسلامی ملک جورڈن بلکہ آل ہاشمی کے اکلوتے چشم و چراغ شاہ جورڈن، ان فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے،اپنی مقدس زمین دیتے پائے جارہے ہیں۔

حسبنا الله ونعم الوكيل

یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن

Exit mobile version